آج کل رنگ رنگ کی سبزیاں بازار میں موجود ہیں اس لئے ہم نے سوچا کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور اپنے پڑھنے والوں کو اس موسم کی خوش رنگ سبزی چقندر کی روٹی بنانے کی ایسی ترکیب بتائیں جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں
اجزاء
چقندر = 1 عدد
آٹا = آدھی پیالی
نمک = حسب ذائقہ
ہری مرچ = 1 عدد کٹی ہوئی
روٹی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے چقندر کو گرائینڈ کر لیں۔ اب پسے ہوئے چقندر میں آٹا ڈالیں اور تمام اجزاء ملا کر گوندھ لیں اور عام روٹی کی طرح پکا لیں۔ البتہ یہ ذہن میں رکھیں کہ اسے بار بار پلٹنا نہیں ہے ورنہ یہ ٹوٹ بھی سکتی ہے۔ چقندر کی یہ روٹی کسی بھی سالن یا سبزی یا پھر صرف چٹنی سے بھی کھائی جاسکتی ہے۔
چقندر کی روٹی کے فائدے
اس روٹی کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ اسے جی بھر کے کھا سکتے ہیں۔ چوں کہ یہ سبزی سے بنی روٹی ہوتی ہے اس لئے اس میں آٹا خودبخود کم ہوجاتا ہے اسی وجہ سے یہ وزن نہیں بڑھاتی اس کے علاوہ جلدی ہضم ہوجاتی ہے۔
چقندر میں بہت سے ضروری وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ اس میں نائٹریٹ موجود ہوتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے اور بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ چقندر کی روٹی کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے
ہیلتھ لائن نامی مشہور طبی ویب سائٹ کے دوران یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ دل کے مرض میں مبتلا افراد کو روزانہ چقندر سے بنی اشیاء کھلائی گئیں تو ان کی بیماری میں کمی واقع ہوئی ہے۔ البتہ اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہر گز نہ بھولیں
چقندر میں پوٹاشی کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اسی لئے اس ی روٹی کھانے سے جسمانی درد، کمزوری اور تھکان سے نجات ملتی ہے۔
چقندر میں بیٹین نامی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو جگر سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مددگار ہے اس لئے اس کی روٹی کھانا جگر کے لئے بھی مفید ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Make Chukandar Roti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Chukandar Roti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.