جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو.. گٹھیا اور جوڑوں کے درد کا علاج ان 5 چیزوں سے کریں

سردی میں گٹھیا کا مرض بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر خواتین اور بزرگ افراد جن کی ہڈیاں پہلے سے کمزور ہوتی ہیں وہ اس موسم میں مزید درد اور تکلیف کا شکار ہوجاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا استعمال آپ کو جوڑوں کے درد اور بوسیدگی سے نجات دینے میں مددگار ہوگا۔

ایلو ویرا

ایلوویرا گھر میں اگانا آسان ہوتا ہے ۔ اس کے اندر نوجود اینتھراکوئنز گٹھیا اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ سوجن اور سوزش ختم کرتا ہے۔ اس کے گودے کا جوس نکال کر پیا جاتا ہے اور گودے کو جوڑوں پر لگا کر مالش بھی کی جاتی ہے۔

پودینا

پودینے میں سوزش اور جراثیم کو کم کرنے جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ اسے کھانا اور درد میں لیپ کرنا دونوں ہی فائدہ مند ہے۔

ہلدی

چوٹ لگ جائے تو ہلدی والا دودھ پینے کو کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں کرکیومین(curcumin) ہوتا ہے یہ سوزش کو دور کرتا ہے۔ دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر پینے سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ادرک

ادرک میں پروسٹاگلاینڈنز یعنی درد کی وجہ بننے والے عناصر کا خاتمہ کرنے والے لیوکوٹریئنز موجود ہوتے ہیں۔ ادرک کی چائے بنا کر پینے سے درد اور سوجن میں کمی محسوس ہوتی ہے۔

لہسن

لہسن جراثیم کش ہوتا ہے۔ لہسن میں ڈئیلئل ڈائی سلفائیڈ ہوتا ہے جو سوزش کم کرتا ہے۔ لہسن انفیکشن اور جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   444 Views   |   07 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو.. گٹھیا اور جوڑوں کے درد کا علاج ان 5 چیزوں سے کریں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو.. گٹھیا اور جوڑوں کے درد کا علاج ان 5 چیزوں سے کریں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.