Mohsin Gilani Shared last Moments Of Late Daughter
"میری بیٹی آخری سانسیں لے رہی تھی اور لوگ صرف ویڈیوز بنانے میں لگے ہوئے تھے۔ میں کچھ نہ کر سکا، وہ میرے ہاتھوں میں دم توڑ گئی۔ اُس کے آخری الفاظ آج بھی دل کو چھلنی کر دیتے ہیں، وہ کہہ رہی تھی: بابا میں مر رہی ہوں، میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے۔ ایک باپ کے لیے اس سے بڑا کرب اور کیا ہو سکتا ہے؟"
پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی نے اپنی بیٹی کی موت کا غمناک واقعہ سنایا تو سامعین بھی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکٹروں کی لاپروائی تھی یا تقدیر کا فیصلہ، لیکن بیٹی کے زندگی سے رخصت ہونے کا منظر ان کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا۔
محسن گیلانی نے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ جب ان کی بیٹی زندگی اور موت کے بیچ لڑ رہی تھی تو اردگرد موجود لوگ مدد کرنے کے بجائے موبائل کیمرے نکال کر ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔ وہ منظر آج بھی اُن کی روح کو زخمی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کے انتقال کے بعد وہ بیس دن تک ملتان میں غم سے نڈھال رہے۔ لیکن جیسے ہی واپس شوٹنگ پر گئے تو حالات مزید دل توڑ دینے والے ثابت ہوئے۔ ڈرامے کے سیٹ پر بیٹی کی شادی کا منظر شوٹ ہونا تھا، ڈھولک بج رہی تھی، دلہن کا روپ دھاری اداکارہ سامنے بیٹھی تھی اور انہیں رخصتی کے مکالمے ادا کرنے تھے۔ ان کے بقول زبان ساتھ نہیں دے رہی تھی، دل لرز رہا تھا لیکن پروفیشنل ذمہ داری نے انہیں اس کٹھن لمحے کو سہنے پر مجبور کیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohsin Gilani Shared Last Moments Of Late Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohsin Gilani Shared Last Moments Of Late Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
بابا میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے۔۔ محسن گیلانی بیٹی کی موت کے لمحات میں لوگوں کی بے حسی یاد کر کے جذباتی ہوگئے
بابا میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے۔۔ محسن گیلانی بیٹی کی موت کے لمحات میں لوگوں کی بے حسی یاد کر کے جذباتی ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بابا میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے۔۔ محسن گیلانی بیٹی کی موت کے لمحات میں لوگوں کی بے حسی یاد کر کے جذباتی ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔