فالج کا مریض ہوں ، گھر والے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ بیمار شخص کو اس کے گھر والے اکیلا کہاں چھوڑ کر چلے گئے؟ ایسی ویڈیو کہ انسانیت شرما جائے

آج کل ہر کسی کو اپنی فکر ہے کوئی کسی کی پریشانی نہیں سمجھتا۔ خاص طور پر جب انسان بوڑھا ہوجائے اور وہ بیمار ہو تو اسے بوجھ سمجھا جانے لگ جاتا ہے جس کے بعد اسے اولڈ ایج ہوم بھیج دیا جاتا ہے۔

مگر جو ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہے اس نے انسانیت کو بھی شرمندہ کردیا ہے۔ ایک بیمار آدمی کے اسی کے اہلخانہ بدترین سلوک کرتے ہوئے علاقے میں موجود فٹبال کے میدان میں رات کے وقت چھوڑ کر چلے گئے۔

گزرنے والے لوگوں نے جب اس آدمی کو وہاں پڑا دیکھا تو اس کے بات چیت کی۔ اِس شخص نے اپنا نام محمد سلیم بتایا اور کہا کہ وہ گلشن غازی کا رہائشی ہے۔ محمد سلیم سے پوچھا گیا کہ آپ یہاں گراؤنڈ میں کیوں پڑے ہوئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں معذور ہوگیا ہوں کام نہیں کرسکتا، میں بھائی پر بوجھ بن گیا ہوں۔

محمدسلیم نے بتایا کہ میرے پاس بائیک تھی جو بیچ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے گھر تو کیا گلی میں بھی جانے کی اجازت نہیں اگر گیا تو وہ مجھے ماریں گے۔محمد سلیم نے اپنے بھائی کا نام اسماعیل بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یوں بے یار و مددگار چھوڑنے میں میرا داماد بھی ملوث ہے۔

محمد سلیم کا کہنا ہے کہ مجھے ایدھی سینٹر کے حوالے کیا جائے۔

Ghar Wale Road Per Chor Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Wale Road Per Chor Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Wale Road Per Chor Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2079 Views   |   12 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

فالج کا مریض ہوں ، گھر والے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ بیمار شخص کو اس کے گھر والے اکیلا کہاں چھوڑ کر چلے گئے؟ ایسی ویڈیو کہ انسانیت شرما جائے

فالج کا مریض ہوں ، گھر والے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ بیمار شخص کو اس کے گھر والے اکیلا کہاں چھوڑ کر چلے گئے؟ ایسی ویڈیو کہ انسانیت شرما جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فالج کا مریض ہوں ، گھر والے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ بیمار شخص کو اس کے گھر والے اکیلا کہاں چھوڑ کر چلے گئے؟ ایسی ویڈیو کہ انسانیت شرما جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔