پروٹین انسانی جسم کے بنیادی عمارت کے بلاکس میں سے ایک ہے، جو ہمارے جسم کے وزن میں سے 16 فی صد کا وزن ہے. پٹھوں، بالوں، جلد، اور ٹشوزکے لئے بنیادی طور پر پروٹین ضروری اور اہم جزو ہے. اس کے علاوہ، پروٹین ہمارے جسم میں تمام خلیات اور زیادہ سے زیادہ سیالوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے. آپ کے بہت سے اہم کیمیکلز جیسے انزایمز، ہارمون، نیوروٹ ٹرانسمیٹر اور یہاں تک کہ ڈی این اے کم سے کم جزوی طور پر پروٹین سے بن رہے ہیں.
پروٹین پاؤڈر استعمال کرنا بہت آسان ہے کافی ،پانی یا دودھ کے ساتھ اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ جسم میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے اس سے طبیعت میں بھاری پن پیدا نہیں ہوتا، یہ جسم کو امینو ایسڈ کی پوری رینج دیتا ہے۔اس کے ساتھ آپ باآسانی سفر بھی کر سکتے ہیں، دودھ ،دہی،پنیر کی طرح اس کے خراب ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ۔ یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے ۔ ہڈیوں،بالوں ،جلد،ناخن اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے آپ اسے روزانہ استعمال کر سکتے ہیں،بڑھتی عمر کے خواتین اور مرد جو وقت کے ساتھ کمزوری کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں،ان کو یہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔اس کا نسخہ درج ذیل ہے:
بادام 50 گرام
اخروٹ 50 گرام
بھنے چنے 100 گرام
سنگھاڑوں کا آٹا 200 گرام
ہلدی 1 ٹی اسپون
سونف 3 چمچ
ترکیب: بادام، اخروٹ کو ہلکا سا روسٹ کرلیں، سنگھاروں کے آٹے کو بھی بھون لیں اسمیں ہلدی بھی شامل کر لیں۔ اب ان سب چیزوں کو ملا کرپیس لیں۔ پاؤڈر کی طرح پیس لیں ۔ اب اس کو نیم گرم دودھ میں ایک ٹیبل اسپون ملائیں اور پی لیں ۔ بہترین طاقتور ہائی پروٹین شیک تیار ہے ۔ جو لوگ دودھ پسند نہیں کرتے وہ پانی میں بھی پی سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jismani Kamzori Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jismani Kamzori Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
گوشت کھانا پسند نہیں ہے ؟ جسم میں کمزوری بڑھتی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتادیا ہائی پروٹین پاؤڈرسے ہر قسم کی کمزوری کا گھر بیٹھے بہترین علاج
گوشت کھانا پسند نہیں ہے ؟ جسم میں کمزوری بڑھتی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتادیا ہائی پروٹین پاؤڈرسے ہر قسم کی کمزوری کا گھر بیٹھے بہترین علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت کھانا پسند نہیں ہے ؟ جسم میں کمزوری بڑھتی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتادیا ہائی پروٹین پاؤڈرسے ہر قسم کی کمزوری کا گھر بیٹھے بہترین علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔