کیا اس موسم میں آ پ کی بھی جلد خشک ہو گئی ہے تو ان بہترین ٹونر کو گھر پر بنائیں اور جلد کی نمی لوٹائیں

ہمارا چہرہ ہی ہماری شناخت ہوتا ہے، تو پھر کیوں نہ اس کی حفاظت کی جائے۔ بازارمیں موجود لاتعداد، ٹونر، کلینسر، اسکربس اور فیس ماسک موجود ہیں۔ لیکن ایک جانب تو ان کی قیمت زیادہ ہے تو دوسری جانب خود ان میں لاتعداد کیمیکل کی بھرمار ہوتی ہے۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ آپ گھریلو اشیا سے ہی یکساں تاثیر کے فیس ٹونر اور قدرتی فیس کلینر بناسکتے ہیں۔
توآئیے کہ آپ کے کچن میں موجود ایسی کونسی اشیا ہیں جن سے چہرے کی شادابی کا سامان کیا جاسکتا ہے۔

ٹماٹر اور کھیرے کا ٹونر

اسے بنانا بہت آسان ہے۔ ایک چھوٹا کھیرا اور ایک بڑا ٹماٹر بلینڈر میں ڈال کر اس کا پیسٹ بنالیں۔ اسے چھوٹے شفاف جار میں بند کرکے تین روز تک فریج میں رکھ دیں۔
استعمال کرتے وقت، اس پیسٹ کو کاٹن کی مدد سے نرمی سے چہرے اور گردن پر لگائیں اور جلد میں جذب کرنے کی کوشش کیجئے۔ پھر پانچ منٹ تک اسےچہرے اور گردن پر لگا رہنے دیجئے اور نیم گرم پانی سے دھولیجئے۔
ٹماٹر میں موجود اینٹٰی آکسیڈنٹس جلد پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ یہاں کھیرے کے کیمیکل بھی جلد کو ہموار اور خوبصورت بناتے ہیں۔

ٹماٹر فیس اسکرب

ٹماٹر کو ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ اس پر معمولی مقدار میں چینی چھڑکیں۔ اب دائرے کی صورت میں ٹماٹر کو چہرے پر رکھ کر گھمائیں۔ یاد رہے کہ ٹماٹر کو بہت زیادہ رگڑنا نہیں ہے ورنہ جلد پر منفی اثر ہوگا۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سےچہرہ دھولیجئے۔ اس طرح شکریات اور ٹماٹر کے اینٹی آکسیڈنٹس ساتھ مل کر جلد کو بہترین اسکرب فراہم کریں گے۔

انڈے اور انگور کا فیس فرمر

ایک انڈہ اور انگور کے سات دانے بلینڈر میں بلینڈ کریں۔ انہیں اچھی طرح گرائنڈ کیجئے تاکہ انگور کے دانوں کا تیل باہر آجائے۔ تیار ہونے کے بعد فیس برش سے چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب لگائیں۔ 15 منٹ بعد چہرے کو دھولیجئے۔
انگوروں میں فائٹو نیوٹریئنٹس موجود ہوتے ہیں جو سورج اور دھوپ کی تمازت سے چہرے کو جھلسنے سے بچاتے ہیں۔ ان میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو چہرے پر نکھار لاتا ہے اور اس کی لچک برقرار رکھتا ہے۔

Homemade Dry Skin Toner

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Dry Skin Toner and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Dry Skin Toner to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2472 Views   |   25 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

کیا اس موسم میں آ پ کی بھی جلد خشک ہو گئی ہے تو ان بہترین ٹونر کو گھر پر بنائیں اور جلد کی نمی لوٹائیں

کیا اس موسم میں آ پ کی بھی جلد خشک ہو گئی ہے تو ان بہترین ٹونر کو گھر پر بنائیں اور جلد کی نمی لوٹائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا اس موسم میں آ پ کی بھی جلد خشک ہو گئی ہے تو ان بہترین ٹونر کو گھر پر بنائیں اور جلد کی نمی لوٹائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔