جسمانی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔

صحت بڑی نعمت ہے۔ جس کے پاس صحت نہیں اس کے پاس دنیا کی تمام آسائشیں ہونے کے بعد بھی کچھ نہیں ہے۔ مگر یہ ممکن نہیں کہ ہر وقت آپ توانا اور صحت مند رہیں کبھی نہ کبھی انسان بیمار ضرور ہوتا ہے اور یہ قدرت کی طرف سے ہے۔ خدانخواستہ اگر آپ ہوگئے ہیں اور تمام تر علاج کروانے کے بعد بیماری تو دور ہوگئی لیکن جسم میں کمزوری بیٹھ گئی ہے تو یہ ذیادہ اذیت ہوتی ہے کیونکہ روزمرہ کی روٹین اتنی تیز ہے کہ وقت کے ساتھ چلنا بھی لازمی ہے۔

یہاں ہم آپ کو 5 ایسی اہم غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کو نہ صرف جسمانی کمزوری سے دور رکھنے میں مدد دیں گی ساتھ ہی آپ کی طبیعت بحال کرنے میں بھی مفید ہیں:

ہرے پتوں کی سبزیاں:
ہری سبزیاں جیسے پالک، سرسوں، بھتواوغیرہ جسمانی سوجن کو کم کرتے ہیں، قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں،اور زخم کی کو بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں وٹامن سی ، مینگنیز ، میگنیشیم ، فولیٹ ، پولیفینول اینٹی آکسیڈینٹ اور پروویٹامن اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ، یہ سب مدافعتی فنکشن اور مجموعی صحت کے لئے ضروری ہیں۔

انڈے:
امریکن سوسائٹی فار ہیلتھ ریکور کے مطابق ہمارے جسم کو دن بھر میں 0.36 گرام فی پاؤنڈ (0.8 گرام فی کلو) پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ بیماری کے بعد روزانہ ملنا بہت ضروری ہے ورنہ جسم میں پروٹین کی کمی ہوجاتی ہے۔ انڈے میں وٹامن اے اور بی 12 کے ساتھ ساتھ زنک ، آئرن اور سیلینیم بھی ہوتا ہے ، یہ سب مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس لیئے بیماری سے اٹھنے کے بعد کم از کم ایک ماہ تک آپ انڈے کا استعمال لازمی کریں تاکہ خود کو دوبارہ فعال بنا سکیں۔

شکرقندی:
شکر قندی یعنی میٹھے آلو غذائیت بخش ہوتے ہیں یہ وٹامنز، معدنیات، کیروٹینائڈز اور مینگنیز سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں شامل کاربنز جسم کے خلیوں کو جلد بھرتی ہے اور یوں بیماری سے ہونے والی کمزوی جلد دور ہونے لگتی ہے۔

سبزیاں:
سبزی کوئی بھی ہو جسم کو بھرپور فائدہ دیتی ہے اور یہ ہمارے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ بیماری میں زبان کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے اس لیئے آپ سبزیوں کو اپنے انداز میں پکا کر کھائیں یہ آپ کے لیے زیادہ مفید ہیں۔کوینکہ ان میں خاص وٹامنز ، گلوکوزینولائٹس ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس وغیرہ ہوتے ہیں جو متاثرہ خلیوں کو طاقت دیتے ہیں اور تمام نظامِ جسم کو کنٹرول کرکے دوبارہ صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

گوشت:
گوشت کا محدود مقدار میں استعمال کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے چاہے آپ مچھلی کھائیں، مرغ مسلم یا پھر گائے بکرے کا۔ گوشت میں وٹامن اے، بی، آئرن، زنک، کولیجن سمیت پروٹین کی بڑی مقدار جسم کے خلیوں کو طاقت دینے کا کام دیتی ہے۔

Jismani Kamzoori Door Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jismani Kamzoori Door Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jismani Kamzoori Door Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15267 Views   |   07 Aug 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جسمانی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔

جسمانی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسمانی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔