فرنچ فرائیز اور ڈپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ چینی ماہرین کا ایسا انکشاف، جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

فرینچ فرائیز جسے عام طور پر آلو کے چپس بھی کہا جاتا ہے، سب کو بے حد پسند ہوتے ہیں پھر چاہے وہ بچے ہوں یا نوجوان ہر کوئی اسے شوق سے گھر میں بنا کر یا باہر سے خرید کر کھاتا ہے، اور اب تو جگہ جگہ اسکی دکان کھل گئی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں فرنچ فرائیز اور ڈپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟

چینی ماہرین کا انکشاف:

چینی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اندھا دھند فرنچ فرائیز کھانے سے یاسیت (ڈپریشن)، اعصابی بے چینی ( اینزائٹی) اور دیگر دماغی عوارض بڑھ سکتے ہیں۔

اس پر ریسرچ میں زیجیانگ یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر یو زینگ اور ان کے ساتھیوں نے گیارہ سال سے زائد عرصے تک 140,728 افراد کا جائزہ لیا ہے۔

پہلے دو سال میں 8294 افراد سامنے آئے جو ڈپریشن کے شکار تھے۔ ان مریضوں کو الگ کرکے گِنا گیا، جبکہ مطالعے سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے فرائیڈ (تلی ہوئی) غذائیں کھائی تھیں ان میں ڈپریشن کے آثار دیکھے گئے۔ اس طرح کل مریضوں کی تعداد 12,735 تک دیکھی گئی۔ ان میں جن افراد نے فرنچ فرائیز کھائے تھے ان میں اس کی شرح دو فیصد زائد نوٹ کی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق:

ڈاکٹر یو زینگ کے مطابق، ان کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ ان غذاؤں کو نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں فرنچ فرائیز اور فرائیڈ غذا کھانے والوں میں اینزائٹی 12 فیصد اور ڈپریشن 7 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

لیکن ڈاکٹر یو کہتے ہیں کہ اس معاملے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ طرزِ زندگی اور اچھی غذائی عادات اپنا کر اس خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے۔

French Fries Aur Depression Ke Darmayan Farq

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like French Fries Aur Depression Ke Darmayan Farq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for French Fries Aur Depression Ke Darmayan Farq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1568 Views   |   28 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

فرنچ فرائیز اور ڈپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ چینی ماہرین کا ایسا انکشاف، جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

فرنچ فرائیز اور ڈپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ چینی ماہرین کا ایسا انکشاف، جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فرنچ فرائیز اور ڈپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ چینی ماہرین کا ایسا انکشاف، جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔