سفید کپڑوں کو دوبارہ چمکدار بنائیں وہ بھی کسی مہنگے واشنگ پاؤڈر کے بغیر صرف اس گھریلو نسخے کی مدد سے اور کپڑوں کی رونق واپس لائیں

مردوں کو خاص طور پر سفید رنگ کے کپڑے بہت پسند ہوتے ہیں لیکن خواتین کے لئے وہی سفید کپڑے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں جب ان پر داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں، کبھی سالن کی چھینٹ تو کبھی گاڑی کا آئل، کبھی بچوں کی شرٹس پر چاکلیٹ کے ضدی نشانات جس سے ان سفید کپڑوں کی چمک کو برقرار رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔
مہنگے سے مہنگے واشنگ پاؤڈرز بھی ضدی نشانات کو ختم نہیں کرپاتے لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا خرچہ بھی کم ہو اور یہ سفید کپڑے بھی چمک کر نئے جیسے ہوجائیں تو پھر بتائے گئے اس نسخے کو استعمال کریں آپ کو واضح فرق خود ہی دکھائی دے گا۔

ٹپ

٭ ایک بالٹی پانی میں چار چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں ۔ اس کو اچھی طرح مکس کریں۔
٭ اب اس بالٹی میں سفید کپڑے ڈالیں اور تقریباً آٹھ گھنٹے بھیگے رہنے دیں۔
٭ بعد میں کپڑوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ واہ! کیا چمک ہے۔
ہوگئے نا چمکدار سفید کپڑے بالکل نئے جیسے۔

By Shoaib    |    In Tips and Totkay   |    0 Comments    |    1418 Views    |    08 Aug 2022

Related Articles

Comments/Ask Question

Read Blog about سفید کپڑوں کو دوبارہ چمکدار بنائیں وہ بھی کسی مہنگے واشنگ پاؤڈر کے بغیر صرف اس گھریلو نسخے کی مدد سے اور کپڑوں کی رونق واپس لائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سفید کپڑوں کو دوبارہ چمکدار بنائیں وہ بھی کسی مہنگے واشنگ پاؤڈر کے بغیر صرف اس گھریلو نسخے کی مدد سے اور کپڑوں کی رونق واپس لائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.