کھڑکی کا فریم گندگی سے کالا پڑ گیا اور نل بھی چکنا ہے۔۔ گھر کے 6 حصے جو مہمانوں کے آگے شرمندہ کرواتے ہیں! جانیں انھیں صاف کرنے کے آسان طریقے

ہر گھر میں جھاڑو پونجھا اور ڈسٹنگ وغیرہ تو روز ہی کیا جاتا ہے لیکن کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں ہاتھ آسانی سے نہیں پہنچتا لیکن اگر انھیں صحیح طرح صاف نہ کیا جائے تو وہ صاف ستھرے گھر میں نمایاں ہو کر بھی گھر کو بھدا بنا دیتے ہیں۔ ایسی ہی مشکل جگہوں کو صاف کرنے کے لئے “کے فوڈز“ نے اپنے پڑھنے والوں کچھ آسان طریقے ڈھونڈھ نکالے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ طریقے جن سے اب آپ اپنے گھر کا کونا کونا چمکا سکتے ہیں

کھڑکیوں کا یہ حصہ

کھڑکیوں کے فریم کا نچلا حصہ دھول مٹی جمنے سے کافی گندا ہوجاتا ہے اور تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس حصے کو بس اوپر اوپر سے ہاتھ مار کے چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں ویکیوم کلینر ہے تو آپ اس جگہ کو اندر سے اچھی طرح صاف کرسکتے ہیں جس کے لئے آپ کو صرف ایک گتے کا ٹکڑا چاہئیے ہوگا۔ جسے ویکیوم کلینر کے پائپ کے نچلے حصے میں موڑ کر فٹ کرکے ویکیوم کلینر کی مدد سے سے تمام دھول مٹی کھینچی جاسکتی ہے جبکہ ویکیوم کلینر نہ ہو تو ٹوتھ برش سے رگڑ کے کسی صاف کپڑے سے پونچھ دینے سے بھی یہ جگہ صاف ہوجاتی ہے

نل کو صاف کرنے کے لئے

ہم گندے ہاتھ نل پر لگاتے ہیں اور ہاتھ دھو کر چلے جاتے ہیں اور ساری گندگی نل پر ہی رہ جاتی ہے جسے بعد میں صاف کیا جائے تو وہ کونوں میں ہی چپک جاتی ہے جہاں ہمارا ہاتھ نہیں جاتا اس لئے نل کو ٹوتھ برش پر بیکنگ سوڈا لگا کر رگڑیں۔ آپ کے باتھ روم کا نل بالکل نئے جیسا ہوجائے گا

شاور ہیڈ

شاور ہیڈ صاف کرنے کے لئے ایک پلاسٹک کی تھیلی لیں جس میں ایک پیالی سے تھوڑا کم بیکنگ سوڈااورایک پیالی سرکہ ڈال کر تھیلی کو شاور پر چڑھا کر کسی چیز سے باندھ دیں اور دو تین گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ اور پھر کسی کپڑے سے صاف کرلیں۔ گندے سے گندا شاور بھی جگمگا اٹھے گا

اے سی کی جالیاں

اے سی کی جالیاں اکثر اتنی گندی ہوجاتی ہیں کہ لگتا ہے ان کا رنگ ہی بدل گیا ہے جبکہ اگر ان کو اچھی طرح صاف رکھا جائے تو یہ اپنی رنگت برقرار رکھتی ہیں۔ اے سی کی جالیوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے لئے ایک چاقو پر گیلا تولیہ لپیٹیں اور پھر جالیوں پر ملیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ چھری کی نوک والا حصہ استعمال نہیں کرنا

کھڑکیوں کے بلائینڈز

کھڑکی کے بلائینڈز صاف کرنے کے لئے ایک چمٹے کے اوپر نیچے دونوں جانب گیلا تولیہ باندھ دیں اور پھر بلائینڈز سے گزار کر صاف کریں۔

گاڑیوں کے کونے

گاڑیوں میں بھی ایسی بہت سے جگہیں ہوتی ہیں جنہیں ہاتھ سے یا کپڑے کی مدد سے صاف کرنا ممکن نہیں ہوتا تو اس صورت میں ائیر بڈز کا استعمال کریں۔ ائیربڈز کے زریعے ہر کونے کوآسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے

6 Mufeed Gharelu Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like 6 Mufeed Gharelu Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 6 Mufeed Gharelu Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3276 Views   |   07 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

کھڑکی کا فریم گندگی سے کالا پڑ گیا اور نل بھی چکنا ہے۔۔ گھر کے 6 حصے جو مہمانوں کے آگے شرمندہ کرواتے ہیں! جانیں انھیں صاف کرنے کے آسان طریقے

کھڑکی کا فریم گندگی سے کالا پڑ گیا اور نل بھی چکنا ہے۔۔ گھر کے 6 حصے جو مہمانوں کے آگے شرمندہ کرواتے ہیں! جانیں انھیں صاف کرنے کے آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھڑکی کا فریم گندگی سے کالا پڑ گیا اور نل بھی چکنا ہے۔۔ گھر کے 6 حصے جو مہمانوں کے آگے شرمندہ کرواتے ہیں! جانیں انھیں صاف کرنے کے آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔