بوڑھی ماں کو چھوٹے بھائی کی موت کا بتانا بہت مشکل لمحہ تھا۔۔ عثمان پیرزادہ بات کرتے ہوئے رو پڑے

عثمان پیرزادہ نے کہا، "بھائی کی موت کے بعد احساس ہوا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، کچھ ساتھ لے کر نہیں جانا، اکیلے ہی جانا ہے۔ اس دنیا میں سب کو ایک دن رخصت ہونا ہے، اس لیے کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں، جھوٹ سے پرہیز کریں اور علم کو جتنا بڑھا سکتے ہیں بڑھائیں۔"

پاکستان کے مایہ ناز اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے تلخ لمحات اور یادوں کو بیان کرتے ہوئے اپنے والد اور چھوٹے بھائی کے انتقال کے بارے میں جذباتی انداز میں گفتگو کی۔ 73 سالہ عثمان نے بتایا کہ ان کی زندگی کا سب سے کربناک لمحہ وہ تھا جب انہیں اپنی 92 سالہ والدہ کو اپنے چھوٹے بھائی بہزاد کے انتقال کی خبر دینا پڑی۔

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ بھائی کی موت کے بعد کچھ چیزوں کو دیکھنے کا زاویہ تبدیل ہوگیا۔ وہ لمحہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا جب وہ تدفین کے بعد اپنے بھائی کے کمرے میں گئے، جہاں اس کے اگلے دن کے پہننے کے لیے کپڑے استری کیے ہوئے لٹک رہے تھے، اور جوتے صاف رکھے تھے۔ اُس وقت یہ احساس شدید ہو گیا کہ زندگی کا سامان تو رہ جاتا ہے، لیکن انسان اکیلا ہی رخصت ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لمحات نے انہیں زندگی کی حقیقتوں سے آشنا کیا اور سکھایا کہ مختصر زندگی میں انسان کو کسی کے ساتھ زیادتی سے گریز کرنا چاہیے، جھوٹ سے بچنا چاہیے، اور جتنی علم اور تخلیق حاصل کی جا سکتی ہے، اسے بڑھانا چاہیے۔

Usman Peerzada Cried During Intervoew

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Usman Peerzada Cried During Intervoew and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Usman Peerzada Cried During Intervoew to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5752 Views   |   02 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بوڑھی ماں کو چھوٹے بھائی کی موت کا بتانا بہت مشکل لمحہ تھا۔۔ عثمان پیرزادہ بات کرتے ہوئے رو پڑے

بوڑھی ماں کو چھوٹے بھائی کی موت کا بتانا بہت مشکل لمحہ تھا۔۔ عثمان پیرزادہ بات کرتے ہوئے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بوڑھی ماں کو چھوٹے بھائی کی موت کا بتانا بہت مشکل لمحہ تھا۔۔ عثمان پیرزادہ بات کرتے ہوئے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔