کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی ۔۔ فیروز خان اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی پر حمائمہ ملک کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زینب کے اکاؤنٹ کے نام سے منسوب کچھ اسکرین شاٹس وائرل ہورہے ہیں جس میں زینب کی جانب سے لکھا گیا کہ، میری اور فیروز کی علیحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔

مگر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام اسکرین شاٹس جعلی ہیں، جس کا ثبوت زینب کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری ہے، جس میں وہ اور فیروز ایک جم میں موجود ہیں۔

ان افواہوں کی روک تھام کے لیئے حمائمہ ملک نے یہی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو کھری کھوٹی سنا دی۔

حمائمہ نے لکھا، اللہ کے لوگو! فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور انکے بچے سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، آپ لوگ اللہ سے ڈریں، فیروز سے آگے جہان اور بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، آپ لوگ کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی افیئر کی خبریں پھیلا دیتے ہیں، برائے مہربانی یہ ہماری فیملی ہے، اور ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، بعدازاں 2022 میں ان کی طلاق کے بعد، علیزا نے فیروز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

Humaima Malick Angry Reaction On Feroz Khan And His Second Wife Divorce Rumors

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Humaima Malick Angry Reaction On Feroz Khan And His Second Wife Divorce Rumors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Humaima Malick Angry Reaction On Feroz Khan And His Second Wife Divorce Rumors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   363 Views   |   22 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 December 2024)

کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی ۔۔ فیروز خان اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی پر حمائمہ ملک کا بڑا بیان سامنے آگیا

کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی ۔۔ فیروز خان اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی پر حمائمہ ملک کا بڑا بیان سامنے آگیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی ۔۔ فیروز خان اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی پر حمائمہ ملک کا بڑا بیان سامنے آگیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔