دادی جان کے 10 آزمودہ ٹوٹکے۔۔ گھر میں موجود چیزوں سے چٹکیوں میں مسئلہ حل کیجیے

پرانے وقتوں میں جب ڈاکٹروں کا اتنا رواج نہیں تھا ہر مرض کا علاج گھر میں ہی ڈھونڈ لیا جاتا تھا۔ ہمارے بڑوں کو ہر طرح کے مسئلے کا حل معلوم ہوتا تھا اس کے ساتھ ان کو ہر مصالحے ، ہر ہھل ، ہر سبزی کی خصوصیت بھی پتہ ہوتی تھی کہ کس سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ایسے ہی کچھ آزمودہ اور کارآمد گھریلو نسخے جو ہماری دادی نانی بھی آزماتی تھیں وہ ہم یہاں لے کر آئے ہیں ، اپ بھی آزمائیں اور اپنا مسئلہ حل کریں۔

آنکھ میں کچھ چلا گیا ہے تو:

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کام کرتے ہوئے یا کہیں آتے جاتے ہماری آنکھ میں کچھ پڑ جاتا ہے جو بہت تکلیف دیتا ہے۔ اور ہر کوشش کے باوجود نہیں نکل پاتا تو اس کے لئے ایک آسان ٹوٹکہ ہے کہ "آنکھ کے کنارے پر کیسٹر آئل کا ایک قطرہ ٹپکائیں، اندر نہیں ڈالنا کنارے پر ٹپکانا ہے کہ خود ہی گر جائے ۔ یہ ٹوٹکہ تھوڑی دیر میں ہی آپ کی آنکھ میں جو کچھ بھی ہے وہ خود ہی صاف کردے گا۔ تو ہے نا کتنا آسان ٹوٹکہ۔

کوئی پھانس یا کانچ کا باریک ذرہ چبھ جائے تو:

ہاتھ یا پیر میں کبھی کوئی کام کرتے ہوئے اکثر پھانس چبھ جاتی ہے یا پھر کوئی کانچ کا باریک ذرہ اندرچبھ جاتا ہے جو نظر نہیں آتا لیکن تکلیف دیتا ہے۔ اور اس کو نکالنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کا بھی آسان حل موجود ہے کہ شیشے کی کوئی بوتل لے کر اس میں کنارے تک گرم پانی ڈالیں اور جس جگہ پھانس یا کانچ چبھا ہے وہاں اس کو رکھ کر دباؤ ڈالیں تاکہ کچھ ویکیوم پیدا ہو۔ اس سے جو بھی چیز اندر چبھی ہے وہ کھنچ کر باہر آجائے گی۔

ٹوٹے کانچ کی صفائی:

اگر کبھی کانچ کا گلاس یا کپ ٹوٹ جائے تو اس کی صفائی بڑی مشکل ہو جاتی ہے، خاص کر قالین وغیرہ پر اگر ٹوٹا ہو تو اور مسئلہ ہے۔ جھاڑو سے آپ کتنا ہی سمیٹیں کوئی نہ کوئی ذرہ رہ ہی جاتا ہے جو بعد میں پیر میں چبھتا ہے۔ ایسے میں نرم فلالین یا لینن کا کپڑا گیلا کر کے اس سے صفائی کریں جو بھی کانچ کے ذرات ہوں گے اس پر چپک جائیں گے۔ اور اگر قالین پر بھی زرات گئے ہیں تو اس کے لئے آٹے کا پیڑا لے کر قالین پر پھیریں ، سارا کانچ اس پر چپک جائے گا اور آپ کا قالین صاف ہو جائے گا۔

برتنوں سے داغ دھبے صاف کرنے کے لئے:

اکثر شیشے کے برتنوں یا پلاسٹک کے برتنوں پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں ان کی صفائی کے کے لئے کسی کیمیکل کی ضرورت نہیں بلکہ لیمون میں اس کا آسان حل موجود ہے ، ذرا سا لیموں لیں اس پر نمک لگائیں اور اس داغ پر رگڑیں ، برتن بالکل چمک جائیں گے۔ اس کے ساتھ ایک حل یہ ہے کہ تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھویئے اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے۔ زیادہ استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔ برتن ایسے نئے ہوں گے کہ آپ بھ حیران رہ جائیں گی۔

جوؤں کے خاتمے اور بالوں کو چمکدار بنانے کے لئے :

ایک لیموں لے کر درمیان سے کاٹ لیں اور اس کا رس بالوں کی جڑوں میں لگائیں ،دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر نیم کے پتے ابال کر اس کے پانی سے سر دھوئیں ۔خیال رہے کہ یہ پانی آنکھوں میں نہ جائے ،اس سے جوؤں کا مکمل خاتمہ بھی ہو جائے گا اور بالوں میں چمک بھی آ جائے گی۔

چٹخا ہوا انڈا ابالنا:

اگر آپ بھی اس بات سے پریشان ہیں کہ انڈا ابلنتے وقت ٹوٹ جاتا ہے اور ساری سفیدی باہر آجاتی ہے تو اس کا ایک حل ہے کہ انڈا ابالتے وقت پانی میں ذرا سا سرکہ ڈال دیں تو انڈا نہیں ٹوٹے گا اور چھیلنا بھی آسان ہو گا۔ اس کے علاوہ اگر انڈا چٹخ گیا ہے اور اس کو ابالنا ہے تواس کے لئے بھی بہت آسان حل ہے کہ کسی بھی المونیم فوائل میں انڈا لپیٹ دیں اور پھر پانی میں ڈال کر ابال لیں ۔

رنگین کپڑوں کے رنگ خراب نہ ہوں:

اگر کچھ خوبصورت رنگین کپڑے دھونا چاہ رہی ہیں اور یہ اندیشہ ہے کہ رنگ خراب ہو جائے گا یا رنگ نکلے گا تو اس کے لئے ایک ٹب میں پانی ڈال کر اس میں کافی سارا نمک ڈال کر کپڑوں کو اس میں بھگو دیں۔ رات بھر بھیگا رہنے دیں ،نمک کی وجہ سے وہ رنگ کپڑوں پر پکا ہو جائے گا ۔

اگر جوتا تنگ ہو یا آواز آتی ہو تو:

اگر آپ کے جوتے میں سے بھی آواز آتی ہے یا آپ کا نیا جاتو تنگ ہے اور کاٹتا ہے تو اس کا بھی بہت آسان ٹوٹکہ ہے۔ آواز کے لئے تو جوتے کا سول نکال کر اس میں گری کا تیل لگا دیں اور پھر سول لگا دیں، یا جوتے میں ٹالکل پاؤڈر ڈال دیں تو آواز نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ اگر جوتا کاٹتا ہو تو اس میں اندر کی طرف ایک صابن کا ٹکڑا لے کے اس کو جوتے کے اندر کی دیواروں پر مل لیں۔ جوتا بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

بارش ہو گی یا نہیں :

ویسے آجکل تو موسم کی پیشن گوئی پہلے سے آجاتی ہے لیکن اگر آپ کسی ایسی جگہ ہوں یا انٹرنیٹ یا دوسرا کوئی ایسا ذریعہ نہ ہو تو اس کے لئے بادل دیکھ کر پتہ چل سکتا ہے کہ بارش ہو گی کہ نہیں اس کے لئے بادلوں کو دیکھیں کہ اگر بادل کا ٹکرا بڑا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موسم ابرآلود رہے گا اور اگر ٹکڑا چھوٹا ہو رہا ہو تواس کا مطلب موسم صاف رہے گا ۔

پھولوں کو تازہ رکھنے کے لئے :

تروتازہ پھول بہت خوبصورت لگتے ہیں ۔ لیکن کتنا ہی خوبصورت گلدستہ ہو، ایک دو دن میں ہی مرجھا جاتا ہے۔ اس کا بھی آسان ٹوٹکہ ہے کہ آلو میں باریک سوراخ کر کے پھول کی ٹہنی کو اُس سوراخ میں ڈال دیں پھول کئی گھنٹے تازہ رہے گا۔ اس کے علاوہ اگر گھر میں گملے یا پھولوں کے پودے موجود ہیں تو موتیا اور چنبیلی کے پھولوں کی جڑ میں اگر آپ لسی، چھاچھ ڈالیں یادودھ کی دیگچی دھو کر اس کا پانی ڈالیں تواس ٹوٹکے سے بہت پھول آتے ہیں۔

Dadi Amma Ke 10 Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dadi Amma Ke 10 Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dadi Amma Ke 10 Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   16091 Views   |   07 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دادی جان کے 10 آزمودہ ٹوٹکے۔۔ گھر میں موجود چیزوں سے چٹکیوں میں مسئلہ حل کیجیے

دادی جان کے 10 آزمودہ ٹوٹکے۔۔ گھر میں موجود چیزوں سے چٹکیوں میں مسئلہ حل کیجیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دادی جان کے 10 آزمودہ ٹوٹکے۔۔ گھر میں موجود چیزوں سے چٹکیوں میں مسئلہ حل کیجیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔