Dr Nabiha Ali Khan Ne Maulana Tariq Jamil Ke Bete Ko Kya Kaha
پاکستان کی معروف ماہر نفسیات، موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت ڈاکٹر نبیحہ علی خان حال ہی میں اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہیں۔ ان کی نِکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی، جس کے بعد کچھ حلقوں نے ان کی ذاتی زندگی پر غیر ضروری تنقید شروع کر دی۔
حال ہی میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ مولانا طارق جمیل کو اپنے والد کی طرح عزت دیتی ہیں۔
انہوں نے سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ شادی کے بعد ان کے خلاف جو پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے، وہ سراسر ناانصافی ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے کہا، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دوسروں کی ذاتی زندگیوں کو ہدف بنانا اپنا پیشہ بنا لیا ہے۔ جو لوگ میری تصاویر اور نِکاح کی ویڈیوز بنا کر وائرل کر رہے ہیں، انہیں جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ میں پبلک فیگر ہوں پبلک پراپرٹی نہیں!
انہوں نے موسیقی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا، میں نے صرف اپنے شوہر کے لیے چند لائنز گائی تھیں، اور کسی بھی طرح تقریب یا مقام کی بے عزتی نہیں کی۔ مولانا طارق جمیل میرے لیے والد کی طرح ہیں اور میں ان کا دل سے احترام کرتی ہوں۔ جو لوگ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ سب کسی مخصوص تنظیم کی سازش ہے، جس کا مقصد ہمیں بدنام کرنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ منفی باتوں کو نظر انداز کریں اور اپنی شادی شدہ زندگی کا لطف اٹھائیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Nabiha Ali Khan Ne Maulana Tariq Jamil Ke Bete Ko Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Nabiha Ali Khan Ne Maulana Tariq Jamil Ke Bete Ko Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.