جسم پر بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں؟ جانیں جسم پر ہونے والے نشان کن بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں

اکثر لوگوں کو یہ پریشانی رہتی ہے کہ ان کے جسم پر بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل کے نشان پڑ جاتے ہیں اور انہیں اس کی کوئی وجہ بھی سمجھ نہیں آ رہی ہوتی۔ عموماً تو ایسا ہوتا ہے کہ جانے انجانے میں ہمیں کچھ لگ جاتا ہے لیکن پتہ نہیں چلتا اور کچھ دن میں وہ نشان خود ہی غائب ہوجاتا ہے۔

لیکن اگر آپ کے جسم کے مختلف حصوں پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں اور وہ وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے پھیل رہے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو کئی طرح کے صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

جسم پر نیل کے نشان کیوں پڑتے ہیں؟

۔ جسم کے اندر موجود خون کی شریانوں کے پھٹ جانے سے نیل کے نشان نمودار ہوتے ہیں

۔ جسم میں وٹامن کی کمی کے باعث بھی نیل کے نشان پڑ جاتے ہیں

۔ جسم میں غذائیت کی کمی کے باعث بھی نیل پڑتے ہیں یعنی جو لوگ صحیح طرح کھانا نہیں کھاتے

۔ کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جن سے خون پتلا ہوتا ہے اور اس سے بھی جسم پر نیل پڑنے لگتے ہیں، ادرک کا زیادہ ستعمال اور مچھلی کا تیل بھی خون پتلا کرتا ہے۔

۔ اکثر لوگوں کے جسم میں کینسر بننے کی صورت میں بھی نیل کے نشان پڑتے ہیں

۔ ہارمونل عدم توازن بھی ان نشانات کی ایک وجہ ہے

ڈاکٹر کو کب دکھائیں؟

جب جسم میں نیل ضرورت سے زیادہ دکھائی دیں یا پھر وہ ٹھیک ہونے کی جگہ مزید گہرے ہوتے چلے جائیں تو ایسی صورت میں ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔

Jism Par Neel Kyu Hote Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Par Neel Kyu Hote Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Par Neel Kyu Hote Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2794 Views   |   31 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جسم پر بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں؟ جانیں جسم پر ہونے والے نشان کن بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں

جسم پر بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں؟ جانیں جسم پر ہونے والے نشان کن بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم پر بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں؟ جانیں جسم پر ہونے والے نشان کن بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔