Hiba Bukhari Childhood Eidi Shocks Husband Arez Ahmed
اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں اپنے بچپن کی عیدی سے متعلق ایک دلچسپ راز فاش کیا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں جب حبا اور ان کے شوہر آریز احمد مدعو تھے، تو عیدی کے بارے میں سوال پر حبا بخاری نے بتایا کہ شادی کے بعد پہلی بار آریز احمد نے انہیں 5 ہزار روپے کی عیدی دی تھی۔
اور جب ان سے بچپن میں ملنے والی سب سے زیادہ عیدی کے بارے میں پوچھا گیا تو حبا نے بتایا کہ، "ان کا خاندان کافی بڑا ہے ماں اور باپ دونوں کی سائیڈ سے، جس کی وجہ سے عید کے موقع پر انہیں کافی مقدار میں عیدی ملتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عید پر بہت ساری عیدی وصول کر لیتی تھیں، جن میں سب سے زیادہ 40 سے 50 ہزار روپے عیدی تھی۔"
حبا کا یہ انکشاف سن کر نہ صرف آریز احمد بلکہ شو کی میزبان بھی حیرت کا شکار ہوگئیں۔ اور دونوں یک زبان پوچھا کہ واقعی اتنی جمع ہوتی تھی؟ تم تو پھر بہت امیر بچی تھی۔
میزبان نے اس پر کہا، سلامی میں تو پھر ٹھیک ٹھاک پیسے ملے ہوں گے۔ ساتھ ہی آریز نے ایک معصومانہ شکوہ کرتے ہوئے پوچھا کہ اب کہاں ہیں وہ رشتہ دار بلاؤ انہیں۔
ان دونوں کی باتیں سن کر حبا بخاری ہنس دی!
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hiba Bukhari Childhood Eidi Shocks Husband Arez Ahmed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hiba Bukhari Childhood Eidi Shocks Husband Arez Ahmed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.