اگر اس کی کمی ہوجائے تو چہرہ مرجھا جاتا ہے اور بال بے رونق ہوجاتے ہیں۔ میری خوراک میں زنک لازمی شامل ہوتا ہے تاکہ میں تروتازہ، فٹ اور صحت مند رہوں
یہ کہنا ہے ماہرہ خان کا جو مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں زنک کے فائدے بیان کررہی ہیں۔ زنک دراصل ایک دھاتی عنصر ہے جو جسم میں موجود ہوتا ہے اور ہماری بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
زنک کن چیزوں میں موجود ہوتا ہے؟
یہ عنصر مختلف کھانوں میں پایا جاتا ہے جن میں سرخ گوشت، دالیں، بیج، خشک میوہ جات اور دودہ دہی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں زنک کی کمی ہوجائے تو اس کے سپلیمینٹس بھی آسانی سے مل جاتے ہیں۔
زنک کا استعمال کیوں کرنا چاہیے؟
زنک جلد سے اضافی تیل کو ختم کرتا ہے جس سے ایکنی سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
خون کی کمی اور دل کے امراض میں مفید ہوتا ہے
آنکھوں میں موجود ریٹینا کی حفاظت کرتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریاں کم سے کم لاحق ہوتی ہیں
ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
نیوٹرینٹس نامی بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونا کے لئے ضروری ہے۔