امی کو کینسر تھا، علاج کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی مگر ۔۔مشہور پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے مشکل وقت میں کما کر گھر والوں کو سنبھالا

اہلخانہ کے اخراجات کو پورا کرنا اور ان کی کفالت کرنا نوکری کرنے والے ہر شخص کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔ ہم نوکری یا کاروبار اپنے اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی چیز کی کمی محسوس نہ ہو اور وہ باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔

کمانے کی ذمہ داری صرف مرد حضرات کی ہی نہیں ہوتی بلکہ اس ملک میں کئی خواتین ایسی ہیں جن کے کاندھوں پر پورا گھر سنبھالنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

حیران کن طور پر شوبز انڈسٹری میں بھی متعدد ایسی فنکارائیں موجود ہیں جن کی شوبز انڈسٹری میں شمولیت کا مقصد اپنے اہلخانہ کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھانا تھا۔

تو آج ہم جانیں گے اُن اداکاراؤں کے بارے میں جنہوں نے اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے شوبز میں کام کیا۔

1- سعدیہ امام

شوبز کی مشہور اداکارہ سعدیہ اداکارہ ہونے کے ساتھ پروگرام ہوسٹ بھی ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران اداکارہ سعدیہ امام نے کہا تھا کہ انہیں اپنے کنبے کی کفالت کے لئے سخت محنت کرنی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ شوبز کی دنیا میں داخل ہوئیں تو ان کے پورے گھر کا انحصار سعدیہ اور ان کی بڑی بہن عالیہ امام پر تھا۔

2- سجل علی

ڈرامائی صنعت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سجل علی اپنے والد اور والدہ کی علیحدگی کے بعد مالی بحران سے گزر چکی ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران سجل نے اپنے مشکل مالی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ والد نے دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی اور والدہ انتقال کر چکی تھیں جس کی وجہ سے مالی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ بعد ازاں سجل علی کو ان کی بہترین اداکاری کی بنا پر اچھے پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع ملا اور آج ان کا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

3- صباء قمر

باصلاحیت اداکارہ صباء قمر کے والد کی وفات اس وقت ہوئی جب وہ صرف تین سال کی تھیں۔ اداکارہ کے رشتہ دار ان کے شوبز میں کام کرنے کے بالکل حق میں نہیں تھے۔ صباء اپنے گھر والوں کی واحد امید تھیں۔ بعد ازاں جب شوبز کی دنیا میں وہ داخل ہوئیں تو انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بھرپور جدو جہد کی اورآج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں ساتھ ہی اپنی فیلی کو بھرپور سپورٹ کرتی ہیں۔

4- سوہائے علی ابڑو

پاکستان کی مقبول اداکارہ سوہائی علی ابڑو شوبز میں آنے سے قبل بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے شوبز انڈسٹری جوائن کی۔

5- کرن تابیر

میڈیا انڈسٹری کی معروف اداکار و ہوسٹ کرن تابیر کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بطور اولاد اور گھر کی اہم فرد ہونے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ دلیری سے کیا۔ہیلتھ فیشن ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کرن نے اپنی مشکلات کا بتایا تھا کہ ان کی والدہ کینسر کے مرض کا شاکر تھیں اور علاج کے لیے اس دوران رقم موجود نہیں تھی۔ تو ایک مشہور گیم شو اس دنوں چل جاری تھا جس میں انہوں نے حصہ لیا، اور انہوں نے وہ گیم جیتنے کی ٹھان لی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب گیم شو میں فتح حاصل کر لیں گی تو جو انعامی رقم انہیں دی جائے گی وہ اس سے اپنی والدہ کے علاج میں لگائیں گی۔

Ammi Ko Can Cer Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ammi Ko Can Cer Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ammi Ko Can Cer Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2457 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

امی کو کینسر تھا، علاج کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی مگر ۔۔مشہور پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے مشکل وقت میں کما کر گھر والوں کو سنبھالا

امی کو کینسر تھا، علاج کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی مگر ۔۔مشہور پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے مشکل وقت میں کما کر گھر والوں کو سنبھالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی کو کینسر تھا، علاج کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی مگر ۔۔مشہور پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے مشکل وقت میں کما کر گھر والوں کو سنبھالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔