خواتین اپنی اسکن کو اچھا کرنے کیلیئے ہزاروں روپے کے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں جو کبھی سوٹ کرتے ہیں تو کبھی نہیں کرتے اور بعض اوقات تو چہرے پر داغ دھبے یا دانے چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں کیمیکلز والی کریموں کے جبائے گھر میں کریم بنا کر استعمال کریں جس کے صرف فائدے ہی فائدے ہیں۔
آج ہم آپ کو کیلے اور آلو کی کریم بنانا سیکھا رہے ہیں جو آپ نہ صرف آپ کا رنگ گورا کرئے گی بلکہ جھریاں بھی دور کرے گی۔
کریم بنانے کا طریقہ:
۔ ایک کیلے کا چھلکا لیں اور اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ساتھ ہی ایک آلو کو بھی چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر ابال لیں یہاں تک کہ دونوں چیزیں اچھی طرح گل جائیں، اسکے بعد ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں پیس لیں۔
۔ اس گاڑھے مکسچر کو چھان لیں تا کہ ایک کریمی پیسٹ حاصل ہو سکے۔ اب اس سے آپ دو کریمز بنا سکتے ہیں۔
نمبر 1:
۔ اس میں 1 چمچ السی کا تیل، 1 چمچ لیموں کا رس اور 1 چمچ کارن فلور شامل کر کے مکس کریں۔۔ کریم تیار ہے!
۔ اس کریم کو چہرے اور گردن پر 20 منٹ لگائیں پھرمنہ دھولیں، ہفتے میں 3 بار استعمال سے آپ کی اسکن گوری، صاف اور خوبصورت ہوجائے گی۔
نمبر 2:
۔ اس میں 1 چمچ ایواکاڈو آئل اور 1 چمچ ایلوویرا جیل شامل کر کے مکس کریں۔۔ کریم تیار ہے!
۔ اس کریم کو چہرے اور گردن پر 20 منٹ لگائیں پھرمنہ دھولیں، ہفتے میں 3 بار استعمال سے جلد پر موجود جھریاں جھائیوں ختم ہوجائیں گی اور آپ کو ملے گی حسین اور جوان اسکن۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Diy Banana Peel Cream and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diy Banana Peel Cream to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.