مسجد الحرام اور مسجد النبوی ﷺ میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کی یہاں تک کہ غیر مسلم بھی ایسا منظر دیکھ کر حیران ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک نوجوان شخص کعبۃ اللہ میں اللہ کے حضور دعائیں مانگ رہا ہے جبکہ پیچھے خاتون برقع اوڑھے شخص کے پیچھے بیٹھی ہے۔
دراصل یہ نوجوان شخص اس خاتون کا بھائی ہے، جو کہ کعبۃ اللہ میں ان خوبصورت لمحات کو محسوس کر رہا تھا۔ بہن کو دھوپ محسوس ہو رہی تھی تو وہ بھائی کے سائے میں آ گئی اور اس طرح بھائی دھوپ خود برداشت کر رہا تھا۔
اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ اگرچہ اس تصویر کو دیکھ کر یہ خیال اخذ کیا جا رہا تھا کہ یہ دونوں میاں بیوی ہیں، تاہم مقامی ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بہن کو دھوپ سے بچاتا یہ شخص اس کا بھائی ہی ہے۔
لیکن بہن اور بھائی کی اس تصویر نے دنیا بھر میں سب کی توجہ ضرور حاصل کی، اور اس بات کو بھی واضح کیا کہ یہ ایک بھائی بہن کی حفاظت اور اس کی سکون کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔