جگر صحت مند تو جسم توانا تو آج ہی سے اپنائیں جگر دوست غذا ئیں جو آپ کو کئی بیماریوں سے بچائیں

جگر انسانی جسم کاسب سے بڑااورایک اہم ترین عضو ہے جو جسم میں تقریباً پانچ سو سے زیادہ افعال انجام دیتا ہے یہ ایک فلٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم کے لیے کئی انتہائی اہم وٹامنز کو جمع بھی کرتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت اسے استعمال کیا جا سکے۔ جگر اگرناقص غذا، نشہ یا کسی بیماری کی وجہ اپنا کام ٹھیک طرح سےنہ کرسکے تو جسم کے دیگر اعضا بھی متاثر ہونے لگتے ہیں۔ جسم کے تمام اعضا کی طرح جگر کے لیے بھی صحت بخش اور متوازن غذا ضروری ہے۔ جانتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو جگر کے لیے بے انتہا مفید ہیں۔

پانی

ایک بہترین عمل جو آپ اپنے جگر کے لیے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنا وزن بڑھنے نہ دیں اور میٹھے مشروبات کے بجائے پانی پینے کو ترجیح دیں اس طرح آپ ہر دن حیران کن طور پر کئی کیلوریز سے بچ سکتے ہیں۔

دلیہ

ایسی غذائیں جو فائبر سے بھرپور ہوں جگر کے لیے بہترین تصور کی جاتی ہیں۔ اس لیے جگر دوست غذائوں میں فائبر سے بھرپور دلیہ سرفہرست ہےیہ دن کے آغاز کے لیے ایک اچھا ناشتہ بھی ہے۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ دلیہ وزن اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

شاخ کوبھی

اگر آپ جگر کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں، تواپنی غذا میں سبزیوں کی تعداد بڑھا دیں اور بروکولی یعنی شاخ گوبھی اس سلسلے میں ایک اچھا اضافہ ہے، اس ضمن میں کچھ تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ اس طرح کی غذائیں فیٹی لیور یعنی جگر پر چربی جمنے جیسی بیماری جو کہ الکوحل کی وجہ سے ہو بچاتی ہے۔

کافی

اگر آپ کا دن اس کے بغیر نہیں گزرتا تو آپ کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ یہ بھی جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔ دن میں کافی کے ایک سے دو کپ مختلف نشہ اور غیر صحت بخش غذا سے جگر کو ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں ساتھ ہی کینسر کے خدشے کو بھی کم کرتے ہیں۔

بادام

بادام سمیت تمام ہی خشک میوہ جات وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جگر پر چربی جمنے جیسے مرض سے تحافظ فراہم کرتے ہیں۔ بادام جگر کے ساتھ دل کے لیے بھی مفید ہے۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

ان میں گلوٹاتھائینو نامی نہایت طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو جگر کے افعال کو بہترانجام دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جبکہ اس فہرست میں پالک بہترین ہے جسے آپ رات کے کھانے میں سلاد کے طور پر لے سکتے ہیں یا پھر اسےلہسن اورآلیو آئل کے ساتھ ہلکا سا فرائی کر کے اس پر پامیزن چیز ڈال کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

سبز چائے

اس میں کیٹے چن نامی ایک زبردست اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہے۔ مصدقہ تحقیق سے عیاں ہے کہ یہ بعض اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے،جس میں جگر کا سرطان سر فہرست ہے۔ اگر آپ چائے خود بنائیں اوراسے گرم گرم استعمال کریں تو کیٹے چن کی بھرپور مقدار حاصل ہوگی۔ اگر آئس ٹی پی جائے یا اسے فوری چائے کی صورت میں نہ پیا جائے تو اس سے کیٹے چن کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

Jigar Ko Sehat Mand Banane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jigar Ko Sehat Mand Banane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jigar Ko Sehat Mand Banane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2664 Views   |   15 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

جگر صحت مند تو جسم توانا تو آج ہی سے اپنائیں جگر دوست غذا ئیں جو آپ کو کئی بیماریوں سے بچائیں

جگر صحت مند تو جسم توانا تو آج ہی سے اپنائیں جگر دوست غذا ئیں جو آپ کو کئی بیماریوں سے بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر صحت مند تو جسم توانا تو آج ہی سے اپنائیں جگر دوست غذا ئیں جو آپ کو کئی بیماریوں سے بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔