کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان

ہم میں سے کتنی خواتین ایسی ہیں جو گھر میں صرف اس لیئے کیک نہیں بناتیں کیونکہ ان کے گھروں میں اوون نہیں ہے، پر اب کیک بنانے کیلیئے آپ کو اوون کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ اب ہم آپ کو سکھا رہے ہیں بغیر اوون کے گھر میں کیک بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

کیک کا آمیزہ بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کی اسٹیل کی پتیلی یا پھر پیالا لیں اور اس میں گھی لگا کر بٹر پیپر رکھ دیں، پھر دوبارہ گھی لگائیں
۔ اب دو عدد انڈوں میں ½ کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر ہینڈ بیٹر سے اچھی طرح پھینٹیں
۔اسکے بعد ¼ کپ تیل، ½ کپ دودھ اور 1 چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے ہلائیں
۔ پھر ایک کپ سے تھوڑا کم میدہ، 3 چمچ کوکو پاؤڈر اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا لیکر ان تینوں چیزوں کو چھان کر مکسچر میں ڈال دیں، اور اچھی طرح پھینٹ لیں تا کہ اس میں کوئی گٹھلی نہ رہ جائے
۔ اب اس آمیزے کو اُس اسٹیل کے پیالے میں ڈال دیں جس میں بٹر پیپر لگا کر رکھا تھا

کیک کو بیک کرنے کا طریقہ:

۔ ایک بڑے پتیلے کو چولہے پر تھوڑا گرم کرلیں، پھر اس میں بیکنگ ٹرے/ اسٹینڈ رکھ کر اس میں آمیزے والا پیالا رکھ دیں
۔ چولہے کی بلکل دھیمی آنچ پر کر کے، پتیلی کو 50 منٹ کیلیئے ڈھک کر چھوڑ دیں
۔ اب ایک لکڑی کی اسٹک یا تیلی ڈال کر چیک کریں، اگر وہ خشک باہر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کیک پک چکا ہے
۔ چولہا بند کر کے پیالے کو نکال لیں اور چھوری یا اسپیچولا کی مدد سے کناروں سے کاٹ کر کیک کو علیحدہ کرلیں
۔ نرم و ملائم اور مزیدار کیک تیار ہے وہ بھی بغیر اوون کے

Oven Ke Baghair Cake Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Oven Ke Baghair Cake Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Oven Ke Baghair Cake Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3380 Views   |   26 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان

کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیک بنانا ہے لیکن اوون نہیں؟ اب بغیر اوون پتیلی میں بنائیں شاندار کیک، جو کھانے میں نرم اور بنانے میں آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔