آڑو گرمی کا پھل ہے اور کہا جاتا ہے کہ اسے کئی ہزار سالوں پہلے چین میں کاشت کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ایشیا اور پھر دیگر علاقوں تک پھیل گیا، آڑو کو آلو بخارے، چیری اور بادام سے منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ یہ تمام اپنے اندر ٹھوس بیج رکھتے ہیں۔
آڑو کا استعمال آپ کی صحت کے لئے کس قدر مفید ہے اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں ہم آپ کو آج یہ بتانے والے ہیں تاکہ آپ بھی کر سکیں اپنی صحت میں اضافہ اور اُٹھا سکیں اس کھٹے میٹھے پھل کا بھرپور فائدہ۔
آڑو کے حیرت انگیز فوائد
• صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور
آڑو میں 58 کیلوریز، ایک گروم پروٹین، ایک گرام سے کم چکنائی، 14 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2 گرام فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، وٹامن ای، وٹامن کے، کاپر، مینگنیز، میگنیشم، فاسفورس، آئرن اور کچھ بی وٹامنز کی کچھ مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اس پھل میں اہم اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جو عمر میں اضافے اور کئی قسم کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
• نظامِ ہاضمہ بہتر بنائے
آڑو میں کھٹاس پائی جاتی ہے اور اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے بہترین ہے ایک درمیانے سائز کے آڑو میں تقریبا دو گرام فائبر موجود ہوتا ہے، آڑو میں موجود فائبر قبض سے بچاتا ہے۔
• دل کی صحت کے لئے فائدے مند
آڑو کھانے سے دل کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ امراض قلب جیسے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے محفوظ رہتے ہیں جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آڑو میں موجود مرکبات بائل ایسڈز کو جکڑ کر بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد کرتے ہیں۔
• جِلد کے لئے مفید
آڑو کے استعمال سے جِلد میں نمی پیدا ہوتی ہے اور اس کا استعمال جلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے آپ کی جلد ترو تازہ اور بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔
• کینسر کے خلاف مفید
آڑو میں ایسے مفید غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو مختلف اقسام کے کینسر سے کئی حد تک تحفظ فراہم کرسکتے ہیں آڑو میں 2 ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کینسر کش خصوصیات رکھتے ہیں آڑو میں ایسے ینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو کینسر زدہ خلیات کی نشوونما اور اس کے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں۔
• الرجی سے نجات
آڑو کا استعمال الرجی سے نجات کے لئے بھی مفید ہے جب کسی شخص کو الرجی ہوتی ہے تو اس کے جسم میں ایک ایسا کیمیکل خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے اُسے کھانسی، خارش، چھینکیں لگتی ہیں اور آڑو کھانے سے جسم سے یہ کیمیکل زائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے الرجی کی علامات میں کمی آ جاتی ہے۔
• بلڈ شوگر اور مدافعتی نظام
آڑو کا استعمال بلڈ شوگر میں کمی کے لئے مفید ہے آڑو میں موجود مرکبات بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتے ہیں جبکہ آڑو میں ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ساتھ ہی آڑو کے استعمال کا ایک حیرت انگیز فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں پیشاب کے ذریعے نکوٹین کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aroo Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aroo Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.