بول نہیں سکتی تو کیا ہوا محنت تو کرسکتی ہوں۔۔ سننے اور بولنے سے معذور خاتون کیسے کام کررہی ہیں؟ ویڈیو نے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا

"انسان اپنی کمی اور محرومی سے آگے بڑھ سکتے ہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اور زندگی میں ضرور کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں۔"

یہ ماننا ہے کراچی کی رہائشی شبانہ ارشد کا جنھوں نے ثابت کردیا کہ معذوری مجبوری نہیں ہوتی، اگر کسی میں ہمت و لگن ہو تو وہ اپنے جذبے سے دنیا کو حیران کرسکتا ہے۔ شبانہ کی کام کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا. آپ بھی دیکھیں

شبانہ جو قوت گویائی اور سماعت کی صلاحیت سے محروم ہیں لیکن وہ نہایت عمدہ طریقے سے اپنا آن لائن بزنس چلارہی ہیں۔ وہ گھر میں چیزیں بنا کر صارفین کو ڈلیور کرتی ہیں اور وہ تقریباً تمام طرح کے کھانے بنا سکتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ شبانہ کے شوہر بھی قوت گویائی اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں لیکن اس جوڑے نے دنیا کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا لیا ہے۔

شبانہ اور ان کے میاں کے دو بچے ہیں اور یہ آن لائن بزنس کے ذریعے اپنے دونوں بچوں کی پرورش نہایت خوش اسلوبی سے کررہے ہیں۔ اللہ نے ان پر خاص کرم کیا ہے کہ اس جوڑے کے بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں

شبانہ لوگوں سے اشاروں کے ذریعے بات کرتی ہیں اور آرڈر بھی بک کرتی ہیں وہ کام اس لیے کرنا چاہتی ہیں کہ وہ لوگوں کے لیے مثال بن سکیں اور اپنی کمی کو اپنی ہمت کے آڑے نہ آنے دیں۔

ہوم شیف کے طور پر اپنی پہچان بنانے والی شبانہ لوگوں کو کھانا ڈلیور کرنے کا کام گزشتہ دو سالوں سے کررہی ہیں۔ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محرومی کے باجود انھوں نے اپنے ہنر کو بہترین طریقے سے استعمال کرکے دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے۔

Karachi Brave Woman Deprived Hearing Speech Example Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Karachi Brave Woman Deprived Hearing Speech Example Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karachi Brave Woman Deprived Hearing Speech Example Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5417 Views   |   06 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

بول نہیں سکتی تو کیا ہوا محنت تو کرسکتی ہوں۔۔ سننے اور بولنے سے معذور خاتون کیسے کام کررہی ہیں؟ ویڈیو نے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا

بول نہیں سکتی تو کیا ہوا محنت تو کرسکتی ہوں۔۔ سننے اور بولنے سے معذور خاتون کیسے کام کررہی ہیں؟ ویڈیو نے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بول نہیں سکتی تو کیا ہوا محنت تو کرسکتی ہوں۔۔ سننے اور بولنے سے معذور خاتون کیسے کام کررہی ہیں؟ ویڈیو نے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔