شوہر کو کبھی تم کہہ کر بات نہیں کی.. جیا بچن نے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کے لئے اپنا تجربہ بیان کردیا

"ایک بات مجھے بہت بری لگتی ہے وہ یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو "تو‘ اور ’تم‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں. چاہے کسی کے ساتھ بھی ہو، کیا آپ نے کبھی مجھے اپنے نانا امیتابھ سے ’تم‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے سنا ہے؟ میں ہمیشہ انہیں آپ کہہ کر بلاتی ہوں"

یہ کہنا ہے اداکارہ جیا بچن کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی شویتا بچن کے ساتھ نواسی کے پوڈ کاسٹ ’واٹ دی ہیل ناویا‘ میں شرکت کی اور میاں بیوی کے رشتے سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے.

جیا بچن کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک ہر رشتے میں عزت اور احترام ہونا لازمی ہے جب تک آپ کسی کی عزت نہیں کریں گے تو بدلے میں آپ کو بھی عزت نہیں ملے گی۔ آج کل کی نسل میں عزت اور احترام کی شدید کمی ہے. اب ہر رشتے کو ’تم‘ اور ’تو‘ کہہ کر بلانا عام سی بات ہوگئی ہے. میرے خیال میں ہمیں نوجوان نسل کو اس حوالے سے سمجھانے کی ضرورت ہے.

جیا بچن نے میاں بیوی کے رشتے کے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میری ساس ہمیشہ کہتی تھیں کہ جتنی کم امید لوگوں سے رکھی جائے زندگی میں اتنی ہی کم مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. میں اپنی ساس کی اس نصیحت کو یاد رکھا اور اسی وجہ سےزندگی میں بہت کم مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا ہے.

Jaya Bacchan Shared Tips For Successful Married Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jaya Bacchan Shared Tips For Successful Married Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaya Bacchan Shared Tips For Successful Married Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   978 Views   |   10 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شوہر کو کبھی تم کہہ کر بات نہیں کی.. جیا بچن نے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کے لئے اپنا تجربہ بیان کردیا

شوہر کو کبھی تم کہہ کر بات نہیں کی.. جیا بچن نے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کے لئے اپنا تجربہ بیان کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کو کبھی تم کہہ کر بات نہیں کی.. جیا بچن نے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کے لئے اپنا تجربہ بیان کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔