شادی نہ ہوگئی مذاق ہوگیا ۔۔ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی ایک کے بعد ایک طلاق کی آخر وجہ کیا ؟

آج کل ہمارے معاشرے میں شادی کرنا جتنا مشکل ہوگیا ہے اتنا ہی اسے توڑنا آسان ہوگیا ہے، آئے دن کسی نہ کسی کی طلاق کی خبر سننے کو ملتی رہتی ہے۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں تو جیسے طلاق کی بوا ہی چل گئی ہو، جہاں کچھ اداکار اپنی سالوں پرانی شادیاں توڑ رہے ہیں تو وہیں کچھ شادی کے کچھ وقت بعد ہی علیحدگی کا اعلان کررہے ہیں

حال ہی میں کافی طلاقوں اور بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو آئی ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان اداکاروں نے شادی کے رشتے کو مذاق بنا دیا ہو۔ آئیے بات کرتے ہیں ان جوڑیوں کی جو حال ہی میں الگ ہوئے ہیں

فیروز خان اور علیزے سلطان:

فیروز اور علیزے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، علیزے شوبز انڈسٹڑی سے تعلق نہیں رکھتی تھی، ان کے رشتے سے متعلق اکثر و بیشتر اختلافات کی افوائیں گردش کرتی رہتی تھیں لیکن شادی برقرار تھی۔ حال ہی میں فیروز نے اپنے بچوں کی تصویریں انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تھیں جسے پبلک نے بہت پسند کیا۔ پر اسکے کچھ دن بعد ہی انکی طلاق کی خبر آگئی، دراصل فیروز کو فیملی کورٹ میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ بچے کی کسٹڈٰی کے حوالے سے آئے ہوئے تھے۔

چار سال کی شادی اور دو بچے ہونے کے بعد طلاق لینا، اس بات نے مداحوں کے ذہن میں کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں کہ اچانک ایسا کیا ہوا جو شادی توڑ دی؟

فرقان قریشی اور سبرینا فرقان:

آج کل نیٹ پر یہ خبر زوروں سے گردش کر رہی ہے کہ 'میرے پاس تم ہو' سے مشہور ہونے والے اداکار فرقان قریشی اور ان کی اہلیہ سبرینا میں علیحدگی ہوگئی ہے، کیونکہ ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فولو کرنا اور ساتھ والی تصویروں کو ڈیلیٹ کرنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ واقعی انکے درمیان کچھ اختلافات تو ضرور ہوئے ہیں۔

یہ پیارا جوڑا دسمبر 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، شادی سے قبل فرقان قریشی اداکارہ صنم چوہدری کے بھی قریبی دوست تھے۔ ویسے، فی الحال ایسا لگتا ہے کہ فرقان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے تاہم سبرینا نے اپنا نام اب تک تبدیل نہیں کیا ہے، دیکھتے ہیں انکا رشتہ آگے چل کر کیا موڑ لیتا ہے۔

طلاق کی وجہ:

آج کل لوگوں میں قوتِ برداشت بہت کم ہوگئی ہے، شادی کے بعد جہاں لڑکے لڑکی میں جھکاؤ آنا چاہیئے وہیں ان میں ضد اور انا آگئی ہے۔ لوگ رشتے میں آئے فاصلے اور غلط فہمیوں کو مل کر کم کرنے اور شادی کو نبھانے کے بجائے اسے توڑنے جیسا آسان راستہ اختیار کرتے ہیں، جو آگے چل کر کئی بار پچھتاوے کا باعث بنتا ہے۔

Shadi Na Hui Mazaq Ho Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Na Hui Mazaq Ho Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Na Hui Mazaq Ho Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2597 Views   |   21 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شادی نہ ہوگئی مذاق ہوگیا ۔۔ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی ایک کے بعد ایک طلاق کی آخر وجہ کیا ؟

شادی نہ ہوگئی مذاق ہوگیا ۔۔ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی ایک کے بعد ایک طلاق کی آخر وجہ کیا ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی نہ ہوگئی مذاق ہوگیا ۔۔ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی ایک کے بعد ایک طلاق کی آخر وجہ کیا ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔