گرمی کے دنوں میں کچن میں کھڑے رہ کر کھانا پکانا خواتین کیلیئے کسی آزمائش سے کم نہیں ہے، ایک طرف شدید دھوپ کی گرمی تو دوسری طرف چولہے کی تپش۔ ایسے میں خواتین چاہتی ہیں کہ دوپہر میں کوئی ہلکی پھلکی ڈش بنا لیں، تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایک نہایت ہی آسان ڈش بنانے کی ترکیب۔
چاول اور دہی سے تیار ڈش:
سب سے پہلے 1 کپ ابلے ہوئے چاول لے لیں (رات کے بچے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں)، اسے ایک مکسر میں ڈال کر اس میں 1 کپ پانی، آدھا کپ دہی، اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر اسکا پیسٹ بنا لیں۔ پھر 1 چوتھائی کپ پانی اور ڈال کر تھوڑا سا پتلا کرلیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
تڑکے کیلیئے:
اب ایک پین میں 1 چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں زیرہ 1 چمچ، رائی ½ چمچ، چند پتّے کڑی پتے، اور 3 موٹی ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور اسے کڑ کڑا لیں، اسکے بعد اس میں 1 پیاز اور 1 ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور 1 منٹ تک چمچ چلا کر اس تڑکے کو چاول اور دہی والے مکسر میں ڈال دیں
رائتہ بنائیں:
اسکے بعد رائتے کو اور مزیدار بنانے کیلیئے اس میں 1 چمچ کٹی لال مرچ، ½ چاٹ مصالحہ اور½ کپ بوندی ڈال کر مکس کرلیں، بوندی کی جگہ ابلے ہوئے آلو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
رائتے کے اوپر ہرا دھنیا اور پودینہ کاٹ کر ڈالیں اور گھر والوں کو روٹی کے ساتھ پیش کریں!
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Garmion Ki Mazedar Dish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmion Ki Mazedar Dish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
1 کپ چاول اور دہی سے مزیدار ڈش تیار ۔۔ گرمی کے دنوں میں اب بنائیں سادہ اور آسان کھانے، جو آپ کی محنت اور وقت دونوں بچائے
1 کپ چاول اور دہی سے مزیدار ڈش تیار ۔۔ گرمی کے دنوں میں اب بنائیں سادہ اور آسان کھانے، جو آپ کی محنت اور وقت دونوں بچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 1 کپ چاول اور دہی سے مزیدار ڈش تیار ۔۔ گرمی کے دنوں میں اب بنائیں سادہ اور آسان کھانے، جو آپ کی محنت اور وقت دونوں بچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔