ایک چٹکی جاوتری لیں اور.. سب کے گھر میں موجود جاوتری کے فائدے اور چند ایسے نقصانات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

جاوتری اگرچہ ہے تو گرم مصالحہ ہی مگر اس کو مخصوص کھانوں میں ڈالا جاتا ہے۔ کھانوں کا لطف دوبالا کرنے والا یہ مصالحہ اپنے اندر ذائقے کے ساتھ بہت سے فائدے بھی رکھتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو جاوتری کے فائدے اور اس کے استعمال کے حوالے سے بتائیں گے۔

غذائیت

جاوتری میں مختلف وٹامنز جیسے کے وٹامن اے، سی، بی ون، بی ٹو کے علاوہ کیلشئیم، فاسفورس، زنک، مینگنیز جیسے معدنیات بھی پائے جاتے ہیں

جوڑوں کا درد

جاوتری کو پیس کر لیپ کیا جائے تو جوڑوں کا درد بھی ختم ہونے لگتا ہے۔ یہ ہڈیوں کو گرمائش پہنچاتا ہے

جاوتری کے دیگر فوائد

چونکہ جاوتری ایک گرم مصالحہ ہے اور گرم تاثیر رکھتا ہے اس لئے اس کا استعمال دمے کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی، گلے میں خراش، گلے کے درد اور سردی کے موسمی اثرات میں اس کا استعمال آرام دیتا ہے۔

ہارمونز کی خرابی

جاوتری خواتین کے مخصوص امراض میں مفید مانی جاتی ہے۔ ایک چٹکی پسی ہوئی جاوتری نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ماہواری، حمل، ہارمونز اور جسمانی کمزوری کے مسائل کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پیٹ کے امراض میں مفید

بیٹ کے امراض جیسے کہ پیٹ کا پھولنا، بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونا اس کے علاوہ مثانے کی کمزوری اور اس کے انفیکشن کو بھی دور کرتی ہے۔ جاوتری منہ کی بدبو بھی ختم کرتی ہے اس کے علاوہ معدہ، قوت مدافعت اور ذہنی صحت کے لئے کافی مفید ہے۔

جاوتری کے نقصانات

کوئی بھی شے ہو بغیر ڈاکٹر کے مشور کے استعمال نہیں کرنی چاہئیے۔ جاوتری اگرچہ ایک فائدہ مند مصالحہ ہے لیکن اس کا بھی حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ جاوتری کے زیادہ استعمال سے متلی، بپیٹ درد، دورے پڑنا اور سانس پھولنے کی شکایت کے علاوہ یہ کھانے کو کڑوا اور زہریلا بھی بنادیتی ہے۔

By Khushbakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1633 Views   |   22 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ایک چٹکی جاوتری لیں اور.. سب کے گھر میں موجود جاوتری کے فائدے اور چند ایسے نقصانات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ایک چٹکی جاوتری لیں اور.. سب کے گھر میں موجود جاوتری کے فائدے اور چند ایسے نقصانات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.