ناریل پانی کا استعمال ضرور کریں لیکن یہ جان لیں۔۔ کہ اس کا زائد استعمال کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟

یوں تو قدرت کی بنائی ہر چیز کے کئی فوائد ہیں لیکن اس کا بے دریغ استعمال نقصانات کی وجہ بھی بن سکتا ہے، آج ہم بات کرنے والے ہیں اوپر سے سخت مگر اندر سے نرم اور لذیذ ناریل کے بارے میں، ناریل پانی تو ہم سب ہی پیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔
آئیے آج ناریل پانی کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات جان لیتے ہیں، تاکہ آپ بھی اس کا استعمال کریں مگر خیال سے۔

• یہ کھلاڑیوں کے لئے آئیڈیل ڈرنک نہیں ہے

اگر آپ کھلاڑی ہیں اور کسی بھی قسم کے کھیل میں سرگرم رہتے ہیں تو یہ ڈرنک آپ کے لئے نقصان دہ ہے، کیونکہ ناریل پانی آپ کو ڈی ہائیڈریٹ کر دیتا ہے اور اس میں کاربوہائیڈریٹ کم لیکن پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

• کیلوریز بڑھاتا ہے

ناریل پانی میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے جب دنیا بھر کے لوگ کیلوریز کم کر نے کی کوشش میں لگے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ آپ ناریل پانی پی کر اسے بڑھانا چاہیں گے۔

• الرجی کا شکار لوگوں کے لئے نقصان دہ

ہم میں سے اکثر لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے الرجی ہوتی ہے، اور اگر الرجی کے دوران ناریل پانی پیا جائے تو یہ نقصان دہ ثابت ہوگا، اس لئے ان لوگوں کو جنہیں اکثر کئی چیزوں سے الرجی ہو جاتی ہے ان کے لئے ناریل پانی کا استعمال الرجی کا باعث بن سکتا ہے اس لئے ایسے لوگ اس سے پرہیز کریں۔

• پشاب آور پراپرٹیز

ناریل پانی میں ڈیوریٹک پراپرٹیز ہوتی ہیں یعنی اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے آپ کو بار بار پیشاب آئے گا اور آپ کے لئے یہ ایک مشکل بن جائے گا، اس لئے ناریل پانی کو اتنا پی لیں کہ فائدہ پہنچے اتنا زیادہ استعمال نہ کریں کہ پریشانی کا سبب بن جائے۔

• نظامِ ہاضمہ

ناریل پانی کو ایک حد تک مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کا ہاضمہ ٹھیک رہے گا اور اس کے فوائد بھی حاصل ہوں گے مگر ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کی طبیعت بگڑ سکتی ہے اور آپ کا نظامِ ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے یہ آپ کے ہاضمے میں جلاب کی کیفیت پیدا کر دے گا اور یوں یہ پریشانی کا باعث بنے گا اس لئے ایک نارمل مقدار میں اس کا استعمال کریں۔

• بلڈ شوگر بڑھائے

ناریل کا پانی شوگر والی ڈرنک تو نہیں ہے لیکن اس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ اپ کی بلڈ شوگر بڑھانے کے لئے کافی ہے، اس لئے ناریل پانی کا کبھی کبھی استعمال تو ٹھیک ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

• بلڈ پریشر کم کرے

اگر آپ لو بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور بلڈ پریشر کو بڑھانے یا نارمل کرنے کے ادویات کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ ناریل پانی کا استعمال آپ کا بلڈ پریشر مزید کم کر دے گا کیونکہ اس میں کولنگ افیکٹ یعنی سکون اور ٹھنڈک فراہم کرنے کی پراپرٹیز ہوتی ہیں اس لئے یہ آپ کی خون کی روانی کو کم کر سکتا ہے جو آپ کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

• کاٹنے اور کھولنے کے فوری بعد استعمال کریں

اگر آپ ناریل پانی پی رہے ہیں تو اسے تازہ تازہ پی لیں یعنی اسے کھول کر نکالنے کے بعد یوں ہی مت چھوڑیں بلکہ فوری پی لیں ورنہ اس کا اصل فائدہ آپ کو نہیں مل سکے گا، اور اس کے فوائد بھی نقصانات میں بدل جائیں گے کیونکہ یہ اپنی تمام خصوصیات کھو دے گا۔
یاد رہے کہ ناریل پانی ایک خصوصیات سے بھرپور ڈرنک ہے اس کے فوائد بے شمار ہیں مگر ہر وہ چیز جو فائدہ پہنچائے وہ بے دریغ استعمال کرنے پر نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، اس لئے کسی بھی قدرتی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

Nariyal Pani Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nariyal Pani Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nariyal Pani Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4317 Views   |   29 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

ناریل پانی کا استعمال ضرور کریں لیکن یہ جان لیں۔۔ کہ اس کا زائد استعمال کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟

ناریل پانی کا استعمال ضرور کریں لیکن یہ جان لیں۔۔ کہ اس کا زائد استعمال کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل پانی کا استعمال ضرور کریں لیکن یہ جان لیں۔۔ کہ اس کا زائد استعمال کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔