کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ کیلوں کو کافی دنوں تک خراب ہونے بچا سکتے ہیں

یہ موسم ایسا ہے کہ کوئی بھی پھل زیادہ دن تک تازہ نہیں رہتا اور سڑنا گلنا شروع ہو جاتا ہے یوں نہ تو ہم انہیں کھا پاتے ہیں اور الٹا پیسے برباد ہوتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسی ٹپس جن کو آزما کر آپ کیلوں کو سڑنے سے بچا سکتے ہیں اور انہیں دیر تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

•کیلوں کو خراب ہونے سے بچانے کی ٹپس

•کیلوں کو لٹکا دیں

کیلے جیسے ہی درخت سے اتر لئے جائیں تو کیلوں کی زندگی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے، اس لئے کیلوں کو لٹکانے کے ہینگر آتی ہیں جن کے زریعے کیلوں کو مصنوعی توانائی ملتی رہتی ہے اور وہ خراب نہیں ہوتے پھر آپ انہیں دیر تک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

• ہرے کیلے خریدیں

اگر ہم سپر مارکیٹ میں ہیں اور ہرے پیلے دونوں یعنی کچے اور پکے کیلے دونوں موجود ہیں تو کوشش کریں کہ تھوڑے سے پکے ہوئے اور باقی کچے کیلے خرید لیں کیونکہ آپ تمام کیلے ایک دن میں تو نہیں کھا سکتے اس لئے کچے کیلے ایک دو دن میں پک جائیں گے تو آپ انہیں کھا سکیں گے اور یہ دیر تک بھی رہیں گے۔

• اس کی جڑ کو پلاسٹک فوائل میں لپیٹ دیں

کیلوں کو زیادہ دن تک محفوظ بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ان کی جڑوں والے حصے کو پلاسٹک سلور فوائل میں لپیٹ دیں، یہ کیلے کے خراب ہونے کے عمل کو روک لے گی اور یوں کیلے زیادہ دن تک مضفوظ بھی رہیں گے۔

• فریج میں رکھیں

کیلے ہم اکثر باہر یعنی کھلی ہوا میں رکھتے ہیں اگر آپ کیلوں کو باہر رکھنے کے بجائے فریج میں رکھ دیں تو اس سے یہ کافی دن تازہ رہیں گے اور آپ انہیں کھا سکیں گے کئی دنوں تک۔

• کیلوں کو جما لیں

یہ تو ہم سب ہی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر کوئی کھانے کی چیز جما لی جائے تو کئی دنوں تک استعمال کی جا سکتی ہے، بلکل اس ہی طرح کیلوں کو بھی اگر فریزر میں جما لیا جائے تو جب دل چاہے نکال کر جوس وغیرہ یا کیلوں کا میٹھا بنایا جا سکتا ہے۔

Kelon Ko Kharab Hone Se Bachane Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kelon Ko Kharab Hone Se Bachane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kelon Ko Kharab Hone Se Bachane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Isma  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2814 Views   |   16 Apr 2022
About the Author:

Isma is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Isma is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ کیلوں کو کافی دنوں تک خراب ہونے بچا سکتے ہیں

کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ کیلوں کو کافی دنوں تک خراب ہونے بچا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلوں کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کی چند ایسی ٹپس جن کو اپنا کر آپ کیلوں کو کافی دنوں تک خراب ہونے بچا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔