بھارتی ڈرامے یہ ہیں محبتیں کی 15 سالہ اداکارہ روحانیکا کم عمری سے اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی معصومیت اور نٹ کھٹ اداؤں سے سب کا دل بہلا رہی ہیں۔
روحانیکا کو جس ڈرامے سے مشہوری ملی وہ یہ ہیں محبتیں تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں:
روحانیکا نے نئے سال کے موقع پر اپنے والدین کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ اس نے 15 سال کی عمر میں اپنی کمائی سے والدین کے لیے ڈھائی کروڑ کا اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی مالکن یہ خود ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ:''
خُدا کے کرم اور والدین کی مہربانی سے میں شکر ادا کرتی ہوں کہ آج اس عمر میں اپنے ذاتی گھر کو خریدنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔ مجھے اپنے والدین کی خوشی سب سے زیادہ پیاری ہے اور میری ماں مجھے ایک جادوگر لگتی ہیں ان کی دعاؤں سے ہر کام آسان ہو جاتا ہے۔ مجھے آج بھی یاد ہے وہ وقت کہ ماں کس طرح پیسے بچا بچا کر گھر کا خرچہ چلاتی رہی ہیں اور اپنی پسندیدہ چیزوں کو چھوڑ کر ہمیشہ انہوں نے میری ضرورتوں کا خیال رکھا، میرے لیے اتنا کچھ کیا۔ میں زیادہ تو حق ادا نہ کرسکی مگر جتنا کیا وہ میرے لیے اس عمر میں کافی ہے۔ ان کے ساتھ میں ان لوگوں کا بھی شکر ادا کرتی ہوں جو میرے ہنر کو سمجھنے میں کامیاب ہوئے اور مجھے ڈراموں کا حصہ بنایا۔"
روحانیکا 6 سال کی عمر سے ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔ یہ ایک سکھ فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کو پنجابی زبان بولنی نہیں آتی تھی، مگر بھارتی اداکار سنی دیول نے روحانیکا کو پنجابی زبان بولنی سکھائی تھی۔