نامعلوم شخص سے ڈر کر پولیس کے پاس گئی تو وہ الٹا ۔۔ نادیہ حسین نے اپنے ساتھ ہونے والے خطرناک واقعہ کے بارے میں بتا دیا

Nadia Hussain Shares Horrible Story Of Stalker

نادیہ حسین فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے فیشن کی دنیا کا حصہ ہیں اور وہ ایک بہت کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ نادیہ حسین نے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے اور وہ اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ مشہور رہیں۔

حال ہی میں انہوں نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ "ایف وائے" میں شرکت کی جہاں انہوں نے کچھ سال پہلے اپنے ساتھ ہونے والے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا۔

نادیہ نے بتایا کہ، ایک بار جب وہ گھر جا رہی تھیں تو ایک آدمی گاڑی میں ان کا پیچھا کرنے لگا، کافی دیر پیچھا کرنے کے بعد جب انہیں روڈ کے ایک سائیڈ پولیس نظر آئی تو فوراً ان کے پاس گئی، لیکن اسکے بعد جو پولیس والے نے حرکت کی اسے دیکھ کر میں گھبرا گئی۔ یہ واقعہ بہت سال پہلے ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ، وہ اس شخص سے بھاگ رہی تھیں کہ آخر کار ایک پولیس والے کو دیکھا اور مدد کے لیے اس سے رابطہ کیا۔ پولیس اہلکار میری مدد کرنے کے بجائے جا کر اس لڑکے کو سلام کرنے لگا، جو اس کے پیچھے آ رہا تھا۔ اس دوران میں گھبرائی اور موقع غنیمت جان کر وہاں سے کھسک گئی۔

نادیہ نے کہا کہ، مجھے اس وقت ڈر سے زیادہ غصہ محسوس ہو رہا تھا، لیکن اللّٰہ کا شکر تھا کہ میں خیر سے پہنچ گئی۔

Nadia Hussain Shares Horrible Story Of Stalker

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Hussain Shares Horrible Story Of Stalker and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Hussain Shares Horrible Story Of Stalker to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   709 Views   |   15 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

نامعلوم شخص سے ڈر کر پولیس کے پاس گئی تو وہ الٹا ۔۔ نادیہ حسین نے اپنے ساتھ ہونے والے خطرناک واقعہ کے بارے میں بتا دیا

نامعلوم شخص سے ڈر کر پولیس کے پاس گئی تو وہ الٹا ۔۔ نادیہ حسین نے اپنے ساتھ ہونے والے خطرناک واقعہ کے بارے میں بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نامعلوم شخص سے ڈر کر پولیس کے پاس گئی تو وہ الٹا ۔۔ نادیہ حسین نے اپنے ساتھ ہونے والے خطرناک واقعہ کے بارے میں بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔