جنت مرزا کہاں شادی کریں گی اور دلہا کون ہوگا؟ ٹک ٹاکر نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ، بہت چھوٹی عمر سے ہی انہوں نے سیر و سفر کرنا شروع کیا، پہلی بار وہ 6 سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ یورپ گئی تھیں۔

جنت کے مطابق، ان کے والد پولیس افسر ہیں تو انہیں مختلف ٹریننگ سمیت دوسرے کاموں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سفر کرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرتے تھے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ، ان کی خواہش ہے کہ پہاڑوں کے درمیان کھلے آسمان تلے ان کی شادی کی تقریبات ہوں، جس میں انتہائی قریبی رشتے دار اور دوست شریک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پلان ان کی بہن علیشبا مرزا کا تھا کہ وہ اسکردو میں شادی کریں لیکن اب انہوں نے بھی یہی سوچا ہے کہ وہ وہاں شادی کریں گی۔

جنت مرزا نے شادی سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم بتایا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، اسکردو میں ہی تقریبات منعقد کریں گی۔

خیال رہے کہ 2022 میں جنت مرزا کی عمر بٹ نامی ٹک ٹاکر سے منگنی کی افواہیں بھی آئی تھیں اور بعد ازاں جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی۔

Jannat Mirza On Dream Wedding Destination

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jannat Mirza On Dream Wedding Destination and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jannat Mirza On Dream Wedding Destination to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   769 Views   |   18 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جنت مرزا کہاں شادی کریں گی اور دلہا کون ہوگا؟ ٹک ٹاکر نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

جنت مرزا کہاں شادی کریں گی اور دلہا کون ہوگا؟ ٹک ٹاکر نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جنت مرزا کہاں شادی کریں گی اور دلہا کون ہوگا؟ ٹک ٹاکر نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔