اگر یہ زندہ بچ گیا تو مجھے خوشی ہوگی ۔۔ 72 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو گردہ دے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

مدد کرنے والا اللہ کی طرف سے فرشتہ بنا کر بھیج دیا جاتا ہے اور اس ذریعے سے مدد ہوتی ہے کہ بعض اوقات انسان پہچان بھی نہیں پاتا۔ ایسے واقعات شاید آپ کی روزمرہ زندگی میں بھی ضرور ہوئے ہوں گے۔ لیکن عالمی میڈیا پر مدد کے ایک واقعے کی خوب داد دی جا رہی ہے۔ دراصل یہ واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو گردہ عطیہ کرکے اس کی زندگی بچا لی۔

لیکن یہ ٹیکسی ڈرائیور بھی کوئی عام ڈرائیور نہیں بلکہ یہ سابق امریکی فوجی تجربہ کار ہے جو اچھا نشانے باز بھی ہے اور سوئمنگ بھی اچھی کرتا ہے اس سب کے ساتھ رات کے وقت یہ اوبر کی ٹیکسی بھی چلاتے ہیں۔

ٹم لیٹس جو کہ سابق امریکی فوجی تجربہ کار ہیں جن کی عمر 72 سال ہے، وہ رات کے وقت اوبر کی ٹیکسی چلا رہے تھے اس دوران ان کو ایک مسافر بل سمیل ملا۔ مطلوبہ مقام تقریباً 45 منٹ دور تھا رات کے وقت ڈرائیور نے بھی بڑے سفر پر جانے کی ہاں کرلی اور اس دوران آپس میں گفت و شنید ہوئی تو مسافر بل نے بتایا کہ مجھے 20 سال قبل شوگر کا مرض ہوا تھا جس کی وجہ سے میرے گردے بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں اور 3 سال سے میں ایک پرفیکٹ گردہ ڈونر ڈھونڈ رہا ہوں۔ میری بیوی ویسے پرفیکٹ میچ ہے لیکن اس کے صحت کے مسائل زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ مجھے گردہ نہیں دے سکے گی۔

یہ بات سن کر ٹم اتنا اُداس ہوا لیکن ایک بات نے ان کا دل جھنجھوڑ کر رکھ دیا جب بل سمیل نے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق اب اگر مجھے گردہ نہ ملا تو میں کسی بھی وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتا ہوں۔ اس کے فوری بعد ٹم نے کہا میرے بھائی تم اداس کیوں ہوتے ہو میں تمہیں اپنا گردہ پیش کروں گا۔ اس واقعے کے اگلے روز ٹم صبح سویرے بل کے گھر پہنچے اور ڈاکٹری چیک اپ کے بعد اسی ہفتے میں ٹم نے اپنا گردہ اس مسافر بل سمیل کو دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹیکسی ڈرائویر ٹم کا یہ احسن اقدام بہت پسند کیا جا رہا ہے ہر کوئی ان کی بہادری کو سلام پیش کر رہا ہے اور ان کی فٹنس پر حیرت کی جا رہی ہے کہ وہ 72 سال کی عمر میں بھی اتنے صحت مند ہیں کہ اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے بھی بالکل نارمل ہیں۔

Zinda Bach Gaya To Khushi Hogi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zinda Bach Gaya To Khushi Hogi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zinda Bach Gaya To Khushi Hogi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1753 Views   |   31 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

اگر یہ زندہ بچ گیا تو مجھے خوشی ہوگی ۔۔ 72 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو گردہ دے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اگر یہ زندہ بچ گیا تو مجھے خوشی ہوگی ۔۔ 72 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو گردہ دے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر یہ زندہ بچ گیا تو مجھے خوشی ہوگی ۔۔ 72 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو گردہ دے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔