ایسے کپڑے پہننا جائز ہے؟ ثانیہ مرزا کے کپڑوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حمزہ علی عباسی کا دو ٹوک جواب

حمزہ علی عباسی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بے باک انداز اور دو ٹوک گفتگو کے لیئے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ کسی بھی بات کا نان فلٹر جواب دے کر سامنے والے کا منہ بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جب سے ان کا رجحان اسلام کی طرف ہوا ہے اکثر و بیشتر لوگ ان سے مذہب اور اسلامی تعلیمات کے متعلق سوال پوچھتے ہیں جن کا وہ نہایت ہی خوبصورتی سے جواب دیتے ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے گئے عجیب و غریب سوالات کا ذکر کیا۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ، ایک بار میں کسی مولانا صاحب کے ساتھ بیٹھا تھا ان کے پاس کسی شخص کی کال آئی اور وہ پوچھنے لگا کہ 'ثانیہ مرزا جو کپڑے پہنتی ہیں کیا وہ ہمارے مذہب میں پہننا جائز ہے؟'۔

جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ، اگر ثانیہ مرزا مجھ سے سوال کرتیں تو میں ضرور جواب دیتا، لیکن ان کے حصے کا سوال آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟ آپ کو ٹی وی پر آ گر ان کے کپڑے کیوں ڈسکس کرنے ہیں؟

حمزہ کا کہنا تھا کہ، مجھے ایسے لوگوں کی سمجھ نہیں آتی جو بجائے اسلامی تعلیمات کے حوالے یا اپنی اصلاح کے متعلق سوال کرنے کے بجائے یہ پوچھتے ہیں کہ فلاح کا یہ پہننا ٹھیک ہے یا نہیں۔ جبکہ کسی بھی فرد کے انفرادی عمل سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیئے، ثانیہ مرزا جو بھی پہننے اس پر بات کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، آپ اس طرح پوچھ سکتے ہیں کہ اسلام ہمیں کس طرح کا لباس پہننے کا حکم دیتا ہے، بجائے کسی ایک شخص پر بات رکھ کے سوال کرنے کے۔

Hamza Ali Abbasi Respond On Sania Mirza Dressing

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamza Ali Abbasi Respond On Sania Mirza Dressing and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamza Ali Abbasi Respond On Sania Mirza Dressing to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1972 Views   |   19 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایسے کپڑے پہننا جائز ہے؟ ثانیہ مرزا کے کپڑوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حمزہ علی عباسی کا دو ٹوک جواب

ایسے کپڑے پہننا جائز ہے؟ ثانیہ مرزا کے کپڑوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حمزہ علی عباسی کا دو ٹوک جواب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسے کپڑے پہننا جائز ہے؟ ثانیہ مرزا کے کپڑوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حمزہ علی عباسی کا دو ٹوک جواب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔