اس سے ان کی حسد اور نفرت ظاہر ہوتی ہے ۔۔ ٹک ٹاکر اذلان شاہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کی جانے والی تنقید پر کیا کرارا جواب دے دیا؟

Azlan Shah On Actors Criticizing Vloggers And Social Media Influencers

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فہد مصطفیٰ نے گزشتہ ماہ ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ، "ٹک ٹاکرز مواد کے نام پراپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں، انٹرنیٹ پر صبح، دوپہر، شام کچن اور گھر کی باتیں شئیر کررہے ہوتے ہیں، لوگ قبرستان تک بھی نہیں چھوڑتے، یہ کون سا مواد ہے؟"

ان کے اس بیان کے بعد کافی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے اس پر اظہار برہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سوشل پلیٹ فارم سے اس بات کا جواب دیا۔

اور اب معروف ٹک ٹاکر جوڑی اذلان شاہ اور وریشا جاوید نے بھی نام لیے بغیر فہد مصطفیٰ کی تنقید پر انہیں کرارا جواب دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، "دراصل اداکار اب بھی خود کو یوٹیوبرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز سے بڑا سمجھتے ہیں اور ان کو کمتر سمجھتے ہیں۔"

کنول آفتاب اور جلال کریم کے پوڈ کاسٹ میں دونوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کی جانے والی تنقید پر کھل کے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "اداکار بھی مواد تخلیق کرتے ہیں اور ٹک ٹاکرز بھی، البتہ دونوں شعبوں کے افراد کا طریقہ کار مختلف ہے۔"

انہوں نے واضح کیا کہ بہت سارے ٹک ٹاکرز میاں اور بیوی ہوتے ہیں، اس لیے وہ بعض اوقات بولڈ مواد بھی تخلیق کرتے ہیں لیکن ایسا کہنا درست نہیں کہ وہ اپنے خاندان کو بیچ رہے ہوتے ہیں۔

اذلان شاہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، اداکاروں کی جانب سے ایسی بات کہنا ان کے دل میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے حسد اور نفرت ظاہر کرتا ہے۔

Azlan Shah On Actors Criticizing Vloggers And Social Media Influencers

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azlan Shah On Actors Criticizing Vloggers And Social Media Influencers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azlan Shah On Actors Criticizing Vloggers And Social Media Influencers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1548 Views   |   28 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

اس سے ان کی حسد اور نفرت ظاہر ہوتی ہے ۔۔ ٹک ٹاکر اذلان شاہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کی جانے والی تنقید پر کیا کرارا جواب دے دیا؟

اس سے ان کی حسد اور نفرت ظاہر ہوتی ہے ۔۔ ٹک ٹاکر اذلان شاہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کی جانے والی تنقید پر کیا کرارا جواب دے دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس سے ان کی حسد اور نفرت ظاہر ہوتی ہے ۔۔ ٹک ٹاکر اذلان شاہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کی جانے والی تنقید پر کیا کرارا جواب دے دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔