12 (Unshared Before) Household Tips and Tricks

خواتین کے لئے 12آزمودہ گھریلو ترکیبیں

فریزر میں گوشت رکھنے کا طریقہ :
گوشت کو فریزر میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ فریزر کی سطح اور گوشت کے درمیان فاصلہ رہے اور گوشت فریزر میں بنی ہوئی جالیوں پر پولی تھین کے لفافوں میں بند کرکے رکھا جائے ۔

چاولوں کو جڑنے سے بچانے کے لئے :
چاول ابالتے وقت اگر چاول جڑنے کا خطرہ ہوتو پانی نکالنے سے پہلے اس میں لیموں کا رس یا سرکہ ڈال دیں یا پھر چاول اُبالنے والے پانی میں گھی ڈال دیں اس کے لئے ایک چمچ کافی ہے اس طرح چاول جڑنے سے محفوظ رہیں گے ۔

کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کا طریقہ :
کریلوں کو کاٹ کر نمک لگا کر تین یا چار گھنٹے بعد نچوڑنے سے کریلوں کا کڑوا پانی نکل جائے گا اس کے بعد پکانے سے کریلے کڑوے نہیں ہوں گے ۔

گوشت کی بساند ختم کرنے کا طریقہ :
گوشت کی بساند ختم کرنے کے لئے کھانے کا ایک چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں بو دور ہوجائے گی ۔

مچھلی کی بو دور کرنے کا طریقہ :
مچھلی کو نمک لگا کر دو گھنٹے کے بعد پانی سے دھو کر پکانے سے ختم ہوجاتی ہے ۔ بیسن،آٹا اور نمک مچھلی کے ٹکڑوں پر ملنے سے بھی مچھلی کی بو دور ہوجاتی ہے مچھلی پر نمک اور سرکہ لگانے کے دس منٹ بعد بیسن سے دھونے سے بھی مچھلی کی بو نہیں رہتی ۔ تلتے وقت اجوائن ڈالنے سے بھی مچھلی کی بو ختم ہوجاتی ہے ۔

لہسن پیاز کی ناپسندیدہ بُوختم کرنے کا حل :
ہاتھوں سے لہسن ، پیاز اور مرچوں کی مہک دور کرنا ہوتو فوراً ٹوتھ پیسٹ ہاتھوں پر مل لیں بدبو دور ہوجائے گی ۔

تھرماس سے بوختم کرنے کے لئے :
تھوڑا سا سرکہ تھرماس میں ڈال کر ہلائیں اور پھر اسے دھولیں تھرماس سے بو ختم ہوجائے گی ۔

گلاب کے پودوں میں زیادہ پھولوں کی افزائش :
گلاب کے پودوں میں چائے کی استعمال شدہ پتی ڈال دیں تو پودے اچھے اور خوشبودار ہوں گے ۔

فریج میں مختلف پھلوں کا رس محفوظ کرنے کے لئے :
جس پھل کا رس محفوظ کرنا ہو اسے نکال کر فریزر میں جمالیں بعد آئس کیوب ٹرے سے نکال کر لفافے میں بند کرکے دوبارہ فریزر میں رکھ دیں اور حسب ضرورت استعمال کریں ۔

کان میں پانی چلا جائے تو :
اگر کان میں نہانے کے دوران یا کسی بھی وجہ سے پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کی دو چار بوندیں کان میں ڈال دیں درد نہیں ہوگا فوراً آرام آجائے گا۔

زیادہ رس والے لیموں خریدنے کے لئے :
جن لیموں کے چھلکے صاف اور ان کے دونوں اطراف توڑنے والی جگہ کے سوراخ باریک ہو ں وہ لیموں زیادہ رس بھرے ہوتے ہیں ۔

گوشت کو دیر تک محفوظ رکھنا :
گرمی کے موسم میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے لئے سرکہ اور پانی سے تر کئے ہوئے ململ کے کپرے سے لپیٹ دیجئے گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا ۔

Women are busy in unalike daily chores from morning to the night. They need to wash & press clothes, prepare milk for kids, meal for all family, managing food, grinding spices, kneading flour, cleaning and washing and what not. Performing all these tasks require a lot of time and energy. Sometimes there are such situations that make us stuck and we keep trying but the problem does not solve. Many food and cleaning related problems are to come very frequently but what to do and how to resolve it remains a mystery.

KFoods.com comes up here with 12 handy household tips that will help home women to quickly resolve dozens of problems such as how to remove smell from meat, how to remove Thermos odor, how to preserve meat for long, how to remove fish odor and how to remove bitterness of bitter gourd? and many other handy hints and tips for the home.

Girls & women, get these 12 household food tips and ease your life!

Tags: Household Food Tips Foods Tricks for Home Women

Household Tips Tricks

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Household Tips Tricks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Household Tips Tricks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   82435 Views   |   07 Mar 2017

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

haha. interesting and useful indeed. I would try.

  • Seemie,

12 (Unshared Before) Household Tips and Tricks

12 (Unshared Before) Household Tips and Tricks ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 12 (Unshared Before) Household Tips and Tricks سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔