جامنی بند گوبھی کے 5 کرشماتی فوائد ۔۔ وزن بھی کرے کم اور جلد کی کرے حفاظت

بند گوبھی تو سب نے کھائی ہوگی، خاص کر سلاد میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو سبزی کی شکل میں بھی کھایا جاتا ہے۔ یہ فاسٹ فوڈ میں بھی سلاد کے طور پر بہت ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے۔ بچے اور بڑے سب ہی اس کو پسند کرتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور سبزی ہے ، اب پاکستان میں بھی یہ مختلف رنگوں میں کاشت کی جارہی ہے، پہلے یہاں اس کا ایک ہی سبز رنگ دستیاب تھا لیکن اب یہ جامنی رنگ میں بھی دستیاب ہے جامنی بند گوبھی کو سرخ بند گوبھی بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں بے حد غذائیت پائی جاتی ہے۔ جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے ڈائٹ کے شوقین افراد اس کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔اس میں اعلٰی معیار کے کاربوہائیڈ ریٹس، پوٹاشیم،کیلشئیم اور وٹامنز اور منرلز کا خزانہ چھپا ہے۔ اس میں ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ اینتھوسیانن موجود ہتا ہے جو کہ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتا ہے اور کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

جامنی گوبھی کے کرشماتی فوائد:

1۔ ہاضمے میں مددگار:

اس میں بہترین فائبر پایا جاتا ہے جو کہ نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، یہ آنتوں کے افعال کو درست کرتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔ اس میں غذائیت زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور پیٹ زیادہ دیت ےک بھرے رہنے کا احساس دلاتی ہے۔

2۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید:

اس بند گوبھی میں کیونکہ پوٹاشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لئے یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید سبزی ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اس لئے بلڈ پریشر اور دل کے مریض اس کا بے فکری سے استعمال کر سکتے ہیں۔

3۔ جِلد کی خوبصورتی کے لئے:

یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اسی لئے جلد کی خوبصورتی میں کارآمد ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس جھریاں بننے کے عمل کو سست کردیتے ہیں اور آپ کو دیر تک جوان و حسین رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی کی بھی بھرپور مقدار موجود ہے جو کہ جلد کو جوان رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

4۔ مدافعتی نظام کو قوی بنائے:

اس بند گوبھی کا ایک کمال یہ ہے کہ اس میں سنگترے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس کےعلاوہ وٹامن اے، اینٹی آکسیڈنٹ مل کر آپ کے مدافعتی نظام کو بوسٹ کر دیتے ہیں۔ یہ میٹا بولزم کو فعال بنا کر جسم سے فاسد مادوں کو نکال باہر کرتا ہے۔ بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔

5۔ پٹھوں کی مضبوطی کے لئے مفید:

اس گوبھی کو بطور سلاد کھایا جائے تو اس سے زیادہ فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بنائے اوراس میں موجود پوٹاشیم، منرلز اور وٹامنز ہڈیوں اور پٹھوں کے درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ اور ان کو زیادہ مضبوطی دیتے ہیں۔

Jamuni Band Gobhi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamuni Band Gobhi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamuni Band Gobhi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3698 Views   |   26 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جامنی بند گوبھی کے 5 کرشماتی فوائد ۔۔ وزن بھی کرے کم اور جلد کی کرے حفاظت

جامنی بند گوبھی کے 5 کرشماتی فوائد ۔۔ وزن بھی کرے کم اور جلد کی کرے حفاظت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جامنی بند گوبھی کے 5 کرشماتی فوائد ۔۔ وزن بھی کرے کم اور جلد کی کرے حفاظت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔