کیا آپ جانتے ہیں کہ جامن کھانے کے کتنے فوائد ہیں؟ جانیں جامن کے استعمال کے ڈاکٹر امّ راحیل کے بتائے ہوئے چند خاص طریقے

گرمیاں اپنے ساتھ کئی خاص قسم کے پھل لاتی ہیں، آج ہم بات کر رہے ہیں جامن کی، جس کو کھانے کے فوائد اتنے ہیں کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے، لیکن اس کو کس طرح کھایا جائے اور کونسی مختلف بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اسے کس طرح استعمال کرنا ہے یہ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر اُمّے راحیل نے جامن پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس کے ڈھیروں فوائد اور اس کے مختلف استعمالات کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو تمام ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

گرمیوں میں جامن کے استعمال کے فوائد

• قدرت نے کوئی بھی پھل بے مقصد پیدا نہیں کیا، گرمیوں میں جامن کھانے سے خون کی گرمی دور ہوتی ہے اور دانے وغیرہ نہیں نکلتے۔
• یہ بارش کے موسم میں پھوڑے پھنسیاں اور جلد کی کئی قسم کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔؎
• جامن کے استعمال سے آم کے مضر اثرات دور ہوتے ہیں، اگر گرمی میں آم سے گرمی پیدا ہوتی ہے تو جامن میں کھانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔
• جامن وٹامن سی کا ایک بہت سستا ذخیرہ ہے، جن کا معدہ کمزور ہو، آنتوں کی سوزش ہو، بھوک نہ لگتی ہو اس کے استعمال سے بہت فائدہ ہوگا۔
• ناشتے میں جامن کھانے سے نظامِ ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے، اور پیٹ کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔
• یہ جتنی فائدے مند ہے اتنا ہی مزیدار بھی ہوتے ہیں۔

جامن کو مختلف مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنے کے چند طریقے

• بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے اگر جامن کے چھلکے کو اُتار کر سکھا لیں اور اس کا سفوف بنا کر بچوں کو پانی کے ساتھ روز پلایا جائے تو پیٹ کے کیٹے باہر نکل آئیں گے۔
• جن لوگوں کو کھانے کے فوری بعد پیٹ میں درد ہو اور واش روم بار بار جانے کی حاجت ہو وہ روزانہ صبح ناشتے میں ایک پاؤ کے قریب جامن کو کالا نمک اور کالی مرچ نمک لگا کر کھائیں ان کا نظامِ ہاضمہ ٹھیک ہو جائے گا۔
• دمہ، نزلہ اور کھانسی کے لئے 2 کھانے کے چمچ جامن کے چھلکے کو ایک لیٹر پانی میں پکائیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چٹکی نمک ڈال کر یہ نیم گرم پانی دمے یا نزلے کھانسی کے مریض کو دیں 3 سے 4 دن کے استعمال سے افاقہ ہوگا۔
• جامن کے پتوں کو چٹنی کی طرح پیس لیں اس میں مکھن ملائیں اور مرہم کی طرح بنائیں، اس سے جلے ہوئے نشان اور دانوں کے نشان ختم ہو جاتے ہیں۔
• جامن کی گٹھلیوں کو سکھا کر ان کو پیس کر سفوف بنا لیں، اسے شہد میں ملا کر یہ سفوف صبح شام ایک چمچ اسے کھائے اس سے آواز سُریلی ہوگی، نعت خواں، گلوکار اور شو ہوسٹ وغیرہ کے لئے یہ کافی مددگار ثابت ہوگا۔
• جامن کا چھلکا اور اس کی گھٹلی کو سکھا کر آگ پر بھون لیں پھر اس کو پیس لیں، اب اس میں ہم وزن پھٹکری ملائیں اور اس سے منجن کریں دانتوں کی پیلاہٹ دور ہوگی، درد دور ہوگا داڑھوں کی سوجن دور ہوگی۔
• جامن کا استعمال گرمیوں میں لازمی کریں اور اپنے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی ضرور کھلائیں یہ آپ کے کئی مسائل کا سستہ علاج ہے۔

Jamun Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamun Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamun Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3595 Views   |   01 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ جامن کھانے کے کتنے فوائد ہیں؟ جانیں جامن کے استعمال کے ڈاکٹر امّ راحیل کے بتائے ہوئے چند خاص طریقے

کیا آپ جانتے ہیں کہ جامن کھانے کے کتنے فوائد ہیں؟ جانیں جامن کے استعمال کے ڈاکٹر امّ راحیل کے بتائے ہوئے چند خاص طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جامن کھانے کے کتنے فوائد ہیں؟ جانیں جامن کے استعمال کے ڈاکٹر امّ راحیل کے بتائے ہوئے چند خاص طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔