صحت مند اور چمکتی جِلد کس کو پسند نہیں ہے؟ ایک چمکیلی جلد نہ صرف آپ کو باہر سے بلکہ اندر سے بھی خوبصورت نظر آنے کا احساس دلاتی ہے، لیکن اس چمک اور خوبصورتی کو حاصل کرنے کے لئے جِلد کو بہت زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر آپ کی اسکن آئلی ہے تو اس چمک اور خوبصورتی کو حاصل کرنے کے کئے آپ کو زیادہ محنت کرنی ہو گی۔
کیونکہ آئلی اسکن پر دانے اور بلیک ہیڈز باقی اسکن ٹائپ سے زیادہ ہوتے ہیں، اور یہ بد نما بلیک ہیڈز آپ کی پریشانی کی وجہ بن جاتے ہیں، بہت سے لوگ ان ضدی بلیک ہیڈز سے نجات کے لئے پارلرز اور مہنگے مہنگے پراڈکٹس پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔
لیکن اب اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایک ایسا خاص اور گھریلو بلیک ہیڈ اسکرب بنانے کا طریقہ جس کو اپنے چہرے پر استعمال کرنے سے آپ ایک سے دو استعمال میں ہی بلیک ہیڈز میں حیرت انگیز حد تک کمی دیکھیں گے۔
تو چلیں پھر دیر کیسی فوری اس اسکرب کو بنانے اور استعمال کرنے کے طریقے کی جانب چلتے ہیں تاکہ آپ بھی حاصل کر سکیں ضدی بلیک ہیڈز سے نجات۔
بلیک ہیڈز کے ختم کرنے کے لئے اسکرب
اجزاء
ایک عدد کیلا
2 کھانے کے چمچ جو oats
ایک کھانے کا چمچ شہد
ترکیب
ایک پیالی لیں اس میں جو کو پیس کر 2 کھانے کے چمچ جو ڈالیں اس ایک کیلا لے کر اسے پیش کر کے اس میں شامل کریں، پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح میش کر لیں، اب اس شاندار اور کیمیکل سے پاک اسکرب کو پورے چہرے پر لگائیں اور سرکیولر موشن میں پورے چہرے پر اس کا مساج کریں کم سے کم 8 سے 10 منٹ تک مساج کریں اور اسے کچھ دیر لگا چھوڑنے کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں، پھر چہرے پر کوئی اچھا موسچرائزر لگا لیں۔
اس گھریلو اسکرب کو آپ ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں پہلے ہی استعمال سے جلد میں کافی فرق بلیک ہیڈز میں کمی اور چہرے کی رنگت نکھری ہوئی نظر آئے گی۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Black Heads Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Heads Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
چہرے کے بدنُما بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں؟ جانیں گھریلو اجزاء سے تیار کردہ کیمیکل سے پاک اسکرب جو کرے بلیک ہیڈز کا مکمل خاتمہ
چہرے کے بدنُما بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں؟ جانیں گھریلو اجزاء سے تیار کردہ کیمیکل سے پاک اسکرب جو کرے بلیک ہیڈز کا مکمل خاتمہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کے بدنُما بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں؟ جانیں گھریلو اجزاء سے تیار کردہ کیمیکل سے پاک اسکرب جو کرے بلیک ہیڈز کا مکمل خاتمہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔