پی سی او ایس خواتین کی صحت کا سب سے بڑا دشمن

آج کل خواتین کے زیادہ تر امراض کی ایک ہی وجہ نکل آتی ہے۔۔۔PCOS یعنی پولی سسٹک اووریز سنڈروم۔۔۔یہ مرض ہارمون کے متوازن نا ہونے کے سبب پیدا ہوتا ہے ۔۔۔دس میں سے ہر ایک خاتون کو یہ مرض ہوتا ہے لیکن یہ سوچنا کہ اس کا علاج ممکن نہیں غلط ہے۔۔
۔اس کا سب سے پہلا علاج مریض کے اپنے ہاتھ میں ہے۔۔۔لیکن سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا واقعی آپ اس بیماری کا شکار ہیں۔۔۔اس کی ممکنہ علامات چہرے اور جسم کے گرد غیر ضروری بال، چہرے پر اچانک نکلنے والے کیل مہاسے، موٹاپا جو کنٹرول نا ہو رہا ہو، انسولین یا شوگر کا بڑھ جانا، بالوں کا گرنا یا پتلا ہوجانا، حاملہ ہونے میں رکاوٹ ہیں۔

سب سے پہلے تو اپنی خوراک کا دھیان رکھیں اور وہ غذائیں لیں جو وزن بھی نا بڑھائیں اور بڑھی ہوئی چربی کو گھٹانے میں معاون ثابت ہوں۔۔۔ورزش اور چہل قدمی کو معمول بنالیں۔۔۔اگر آپ نے اپنا وزن کم کرنا شروع کیا تو اس مرض پر قابو پانے کا امکان چالیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔۔۔

بیضہ دانی میں ہونے والی یہ چھوٹی چوٹی سسٹس یا رسولیاں خواتین میں بانجھ پن کا بھی سبب بنتی ہیں۔۔۔اور زیادہ تر خواتین اس سے نجات پانے کے بعد حاملہ ہوجاتی ہیں۔۔۔یا پھر ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات لینے سے بھی ان کی زندگی میں یہ خوشی آسکتی ہے۔۔۔

جو خواتین اس مشکل کا سامنا کر رہی ہیں انہیں چاہئے کہ اپنی غذا میں ہروٹین کی مقدار کو شامل رکھیں ۔۔۔میوے، انڈے، مچھلی، لال لوبیہ اور تیل میں زیتون کا تیل استعمال کریں۔۔۔ہلدی اور دارچینی کا استعمال بڑھائیں ۔۔۔اس کے علاوہ ایواکیڈو ضرور کھائیں۔۔۔

وہ غذائیں جن سے پرہیز کرنا ہے ان میں سب سے پہلے ڈیری مصنوعات ہیں۔۔۔کیونکہ یہ آپ کا انسولین بڑھاتی ہیں اور انسولین کو کنٹرول رکھنا سب سے ضروری ہے۔۔۔عام دودھ کی جگہ سویا ملک، ناریل کا دودھ ، بادام کا دودھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یاد رکھئے! ہر بیماری کو شکست دینا آسان ہوجاتا ہے اگر آپ کے اندر موجود ہو اس سے جیت جانے کی لگن۔۔۔انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے۔۔۔

Pcos Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Muneeza Waseem  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21364 Views   |   02 Aug 2021
About the Author:

Muneeza Waseem is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Muneeza Waseem is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پی سی او ایس خواتین کی صحت کا سب سے بڑا دشمن

پی سی او ایس خواتین کی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پی سی او ایس خواتین کی صحت کا سب سے بڑا دشمن سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔