روزانہ کھائی جانے والی کون سی غذائیں آپ کی شوگر تیزی سے بڑھاتی ہیں؟

ہم اپنی روزانہ کی روٹین میں بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید نہیں ہیں، ان کاموں میں ہماری خوراک بھی شامل ہے۔ ہم کثرت سے ایسی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جو ہمارا بلڈ شوگر لیول بڑھاتی ہیں اور جس کے مسلسل استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ ایسی غذاؤں یا کھانوں سے اجتناب کریں جو کہ ہماری صحت کے لئے بہت مفید نہیں ہیں۔

چائے یا کافی کا استعمال:

اکثر کام کرنے والے یا خاص طور پرآفس جانے والے افراد کو سارا دن چائے کی بہت زیادہ عادت ہوتی ہے۔ چائے یا کافی اگر بغیر چینی کے بھی زیادہ مقدار میں لی جائے تو وہ مضر صحت ہے اور اگر اسے چینی کے ساتھ لیں تو اس کا نقصان ڈبل ہوجاتا ہے۔ اس لئے خیال رہے کہ اپنے دن بھر کی روٹین میں چائے کافی کو کم کریں۔ اور اس سے بھی زیادہ چینی کو کم سے کم لیں۔ اگر آپ سارا دن میں 5 چمچ چینی لیتے ہیں تو یہ ٹھیک ہے لیکن اگر آپ روزانہ اس سے زیادہ مقدار میں چینی استعمال کر رہے ہیں تو یہ آپ کے لئے ذیابیطس کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

مٹھائی کا زیادہ استعمال :

کچھ لوگوں کی بڑی پکی عادت ہوتی ہے کہ وہ کھانے کے بعد میٹھا ضرور کھاتے ہیں اور اچھا خاصا کھاتے ہیں۔ بہت زیادہ میٹھا کھانے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے ، اس کے ساتھ شوگر کے مرض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ موٹاپا یا زیادہ وزن ویسے ہی سو بیماریوں کی جڑ ہے ۔ اس سے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کی بیماری کی طرف آپ پہلا قدم بڑھا دیتے ہیں۔ اس سے ہارمونل مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

پھلوں کے ذائقے والا دہی:

اس وقت مارکیٹ میں بڑے مزیدار پھلوں کے ذائقے کے ساتھ ریڈی میڈ دہی ملتے ہیں جو کہ ذائقے میں بہت اچھے ہوتے ہیں اور اکثر لوگ تو اسے میٹھے کے طور پر بھی کھا لیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ ان میں خاصی مقدار میں شوگر شامل ہوتی ہے۔ جو آپ کے جسم میں پہنچ کر اس کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ سادہ دہی کھائیں ۔ وہ آپ کو فائدہ بھی پہنچائے گا اور مزہ بھی دے گا۔

سفید آٹے کی روٹی یا بریڈ:

سفید آٹے کی روٹی یا بریڈ صحت کے لئے مفید ہر گز نہیں کہلائی جا سکتی۔ یہ قابض ہو تی ہے اس کے علاوہ اس میں کیلوریز اور چینی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ چوکر کا آٹا، یا چکی کا آٹا استعمال کیا جائے اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ آپ کے جسم کے لئے فائدہ مند ہے ، جس کو توانائی پہنچاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہاٹ چاکلیٹ:

کچھ لوگ کیک، پیسٹریز، اور چاکلیٹ کے دیوانے ہوتے ہیں وہ یہ چیزیں ہروقت کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ چونکہ ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں اس لئے اسے کھا کر آپ کا موڈ خوشگوار ہوجاتاہے ، لیکن یہ چیزیں اگر کبھی کبھار کسی خاص موقع یا خاص دن میں کھائی جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن روازنہ اس کا استعمال آپ کے وزن کو بے تحاشہ بڑھا کر آپ کومختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے ۔ جس میں سے ایک ذیابیطس بھی ہے۔

فاسٹ فوڈ کا بلا تکلف استعمال:

نوجوان نسل شارٹ کٹ پسند کرتی ہے وہ ہر کام میں شارٹ کٹ چاہتے ہیں اسی طرح کھانوں میں بھی انہیں قورمے بریانی کی جگہ جھٹ پٹ مل جانے والا فاسٹ فوڈ پسند ہے۔ ادھر آرڈر دیا ادھر کھانا حاضر ۔ لیکن کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اس طرح اپنے جسم کو فاسٹ فوڈ کا عادی بنا کر آپ اپنے ساتھ کتنا ظلم کر رہے ہیں ، یہ آپ کے جسم میں کس قدرچکنائی، کس قدر چینی اور کس قدرکیلوریز میں اضافہ کرتا ہے۔ اسی لئے اپنے معمولات کو بدلنے کی کوشش کریں اور فاسٹ فوڈ کو کبھی کبھار کے لئے رکھیں۔

جوسز اور کولڈ ڈرنک:

جوسز اور کولد ڈرنک تو اب ہم لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہیں ۔ فریش جوس یا تازہ جوس کا رواج اب ختم ہو چکا ہے اب تو ہر ایک ٹیٹرا پیک میں موجود جوس استعمال کرتا ہے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں ذائقے کے لئے کتنی چینی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو کولڈ ڈرنک کے بارے میں بھی پتہ ہی ہو گا کہ ایک گلا س میں کتنے چمچ چینی ہوتی ہے ۔ لیکن ان سب کے باوجود ہم اپنا طرزِ زندگی بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔

Sugar Barhane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Barhane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Barhane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2245 Views   |   14 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

روزانہ کھائی جانے والی کون سی غذائیں آپ کی شوگر تیزی سے بڑھاتی ہیں؟

روزانہ کھائی جانے والی کون سی غذائیں آپ کی شوگر تیزی سے بڑھاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ کھائی جانے والی کون سی غذائیں آپ کی شوگر تیزی سے بڑھاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔