اس جادوئی پھل کا صرف آدھا گلاس جوس آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد پہنچا کر آپ کو بھرپور زندگی گزارنے کا موقع دیتا ہے۔

کدو کے جوس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے ،یہ بہت فائدے مند جوس ہے ۔اس کا جوس کچھ کدو سے نکالا جاتا ہے۔یہبہت سی دواؤں کی تیاری اور بہت سی مٹھائیوں میں بھی ڈلتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بہت سی نقصان پہنچانے والی کاربونیٹڈ مشروبات کا متبادل بھی ثابت ہوتا ہے۔یہ صحت سے متعلق کافی مسائل میں فائدہ پہنچاتا ہے۔اس جوس میں بڑی مقدار میں کوپر،فاسفورس، آئرن، اور وٹامن ڈی شامل ہیں۔ اس کے یہ تمام غذائی اجزاء آپ کی صحت کو بے شمار فوائد بہم پہنچاتے ہیں۔یہاں ہم اس آرٹیکل میں جانیں گے کہ کدو کے جوس سے ہم کیا کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

کدو کا جوس کیسے بنائیں؟

کدو کا جوس بہت ورسٹائل جوس ہے جو کہ کئی تراکیب میں استعمال ہوتا ہے۔اس کو بنانے کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے۔اس کا جوس بنانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کدو میٹھا ہو،تاکہ پائی وغیرہ بنانے یا کھانے میں بھی اچھا لگے۔یہ کدو عام طور پر سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں۔
کدو کو باہر سے اچھی طرح دھو لیں اور چھلکا اتار لیں۔
اس کے بیج الگ کردیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
اب اس کو جوسر میں ڈالیں اور جوس نکال لیں۔
اگر میٹھا کرنا چاہتے ہوں تو ہلکی سی شکر یا شہد یا سیب کا رس ملالیں۔ اگر موٹاپے کا مسئلہ ہو تو ایپل جوس صحیح رہتا ہے۔
اگر اس کا ذائقہ بڑھانا ہو تو اس میں کچھ مصالحے ملا لیں، جیسے پسی ہوئی جائفل،پسی ہوئی دارچینی،یا ادرک یا لیمن جوس، یہ صرف اس میں ذائقہ لائیں گے اس سے جوس کے ذائقے میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
کدو کا جوس برف ڈال کر پیش کریں اس سے اس کا ٹھنڈا اور تروتازہ کرنے والا احساس بڑھ جائے گا۔

صحت کے لئے کدو کا جوس

اس جوس کے بے شمار فوائد ہیں، جیسے کہ یہ خود سبزی تو ہے اس کے علاوہ اس کے جوس میں وٹامنز بی 1،بی 2،بی6 ،سی ، ای، اور بیٹا کیروٹین ،منرلز، جیسے کہ پوٹاشیم،فوسفورس،کیلشئیم،میگنیشئیم،آئرن،سکروس، شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس میں کاربو ہائیڈریٹ، اور کچھ نمکیات اور پروٹینز بھی شامل ہیں ۔ آدھا کپ کدو کے جوس کو روزانہ پیا جائے تو اس سے یہ ساری خصوصیات آپ کو ملیں گی اور صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔

جگر اور گردے کے لئے مفید

کدو کا جوس جگر اور گردے کے لئے بہت مفید ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ گردے کی پتھری اور پتے کے مسائل میں فائدہ مند ہے ۔آدھا گلاس کدو کا جوس اگر دن میں تین دفعہ دس روز تک پیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج ملتے ہیں۔

شریانوں کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے

یہ اورنج رنگ کا جوس شریانوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دل کے دورے اور اس کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شریانوں کو سخت ہونے سے روکتے ہیں۔

ہاضمے میں مددگار اور قبض سے نجات دلاتا ہے

کدو کا جوس نظام انہظام کو فعال بناتا ہے اور قبض اور دست دونوں میں کام آتا ہے ۔

گردوں کے افعال اور پیشاب کی تکالیف میں فائدے مند

یہ جوس السر اور تیزابیت میں موثر ہے۔یہ گردوں کے افعال اور پیشاب کے نظام کو بھی فعال کرتا ہے۔

سکون آور خصوصیات

اس کی سکون پہنچانے والی خصوصیات کی وجہ سے یہ جوس انسومنیا میں بھی کا رآمد ہے۔انسومنیا کے مریض کے لئے بہتر ہے کہ وہ اس جوس کو شہد کے ساتھ استعمال کریں۔

ہائی بلڈپریشر کا رسک کم کرتا اور کولیسٹرول گھٹاتا ہے

یہ ہائی بلڈ پریشر کے رسک کو کم کردیتا ہے، یہ کولیسٹرول بھی گھٹاتا ہے۔

ٹھنڈک پہنچانے کا بہترین ذریعہ

کدو کا جوس اور شہد ٹھنڈک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتے ہیں اور اسے ٹھنڈا رکھتے ہیں ،یہ گرمیوں میں بہت فائدہ پہنچانے والی چیز ہے۔

حاملہ خواتین کے لئے مفید

کدو کا جوس حاملہ خواتین جن کو صبح کے وقت طبیعت میں سستی،متلاہٹ یا کسملندی ہوتی ہے ان کے لئے بھی مفید ہے۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے

وٹامن سی اور دوسرے منرلز جوکہ اس جوس میں موجود ہوتے ہیں وہ آپ کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ اور بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

جلد کے لئے

اس کے صحت کے دوسرے فوائد کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔اس کے جوس میں موجود وٹامن سی،وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین آپ کی جلد کو صحت مند اور خوبصورت بناتے ہیں۔ اس میں موجود اجزاء چہرے اور جسم پر جھریاں بننے کے عمل کو روکتے ہیں ۔وٹامن ای میں جھریاں روکنے کی خصوصیات ہیں ۔

بال لمبے اور گھنے بناتا ہے

کدو کا جوس وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے۔جو کہ آپ کے سر کے لئے بہت فائدے مند ہے اس کے علاوہ اسمیں بڑی مقدار میں پوٹاشیم ہے جو بالوں کو بڑھاتا ہے،بال گرنے سے روکتا ہے۔ بالوں میں اگر لگایا جائے تو بال نرم ملائم اور خوبصورت ہو جاتے ہیں ۔اس کو لگانے کے لئے
دو کپ کدو ( ہلکا سا پکا کر نرم کر لیں اور مسل لیں)
ایک کھانے کا چمچ شہد
ایک کھانے کا چمچ دہی
ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل
ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور بالوں میں 15 منٹ لگا رہنے دیں پھر اپنے شیمپو سے دھو لیں ۔
ہمیں امید ہے کہ کدو کے ان فوائد کو دیکھتے ہوئے آپ اس جادوئی پھل کو ضرور استعمال میں لائیں گے اور اس کی غذائیت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Pumpkin Juice Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pumpkin Juice Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pumpkin Juice Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4300 Views   |   16 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اس جادوئی پھل کا صرف آدھا گلاس جوس آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد پہنچا کر آپ کو بھرپور زندگی گزارنے کا موقع دیتا ہے۔

اس جادوئی پھل کا صرف آدھا گلاس جوس آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد پہنچا کر آپ کو بھرپور زندگی گزارنے کا موقع دیتا ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس جادوئی پھل کا صرف آدھا گلاس جوس آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد پہنچا کر آپ کو بھرپور زندگی گزارنے کا موقع دیتا ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔