پارلر جاکر مہنگا مینی کیور پیڈی کیور نہ کرائیں ۔۔ اگر ناخن پیلےاورخراب ہورہے ہیں تو صرف یہ 3 کام کریں

ناخن ہمارے جسم کا ایک ضروری حصہ ہیں، یہ ہماری صحت کا بھی سب راز بیان کردیتے ہیں ۔ اگر آپ کی اندرونی صحت کسی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے تو سب سے پہلے اس کے اثرات ناخنوں پر پڑتے ہیں ، آپ کا جگر کا مسئلہ ہے، آپ میں کیلشئیم، یا خون یا آئرن کی کمی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے تو اس کے اثرات آپ کے ناخنوں کی کنڈیشن پر پڑتے ہیں وہ رنگ بدل لیتے ہیں یا کٹنے پھٹنے لگتے ہیں یا خراب ہوجاتے ہیں۔ اس لئے ناخنوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
ناخنوں کا خیال کیسے رکھنا ضروری ہے۔ بری عادات ناخن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو ناخن چبانے کی بھی عادت ہوتی ہے۔ اس سے بھی ناخنوں کا اور ہاتھ کا عجیب ہی حال ہوجاتا ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو ناخنوں کا خیال رکھنے کے کچھ ٹپس بتائیں گے۔ پارلر میں جائے بغیر بھی آپ اپنے ناخن اور ہاتھ خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

لیموں:

وٹامن سی سے بھرپور لیموں بلیچنگ ایجنٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا ناخنوں پر رگڑیں ۔ اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اس میں اپنے ہاتھوں کو 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ پھر ناخنوں کو فائلر سے صاف کریں اور کریم لگائیں۔ آپ کے ناخن بالکل صاف ہو جائیں گے۔ اور وٹامن سی انہیں مضبوط بنانے میں بھی کام آئے گا۔۔

دانتوں کی پیسٹ:

تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لیں اوراسے ناخنوں پرلگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ تک مساج کریں۔ پھراسے پانی سے دھو لیں۔ ٹوتھ پیسٹ میں موجود اجزاء جیسے کیلشئیم فلورائیڈ وغیرہ ناخنوں کو صاف اور سفید کریں گے۔

بیکنگ سوڈا:

بیکنگ سوڈا ناخنوں کو صاف کرنے کے لیے جادو کی طرح کام کرتا ہے۔ اس میں موجود اجزاء ناخنوں کو صاف، سفید اور صحت مند رکھتے ہیں۔ اس کے لیے 1 چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا میں 1 چمچ لیموں کا رس ملا لیں۔ پھر اسے ناخنوں پر 5 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر ناخنوں کو پانی سے صاف کریں۔ یہ طریقہ ہفتے میں تین بار کرنے سے پیلے اور خراب ناخنوں کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

Manicure Na Karwayen

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Manicure Na Karwayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Manicure Na Karwayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2428 Views   |   26 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پارلر جاکر مہنگا مینی کیور پیڈی کیور نہ کرائیں ۔۔ اگر ناخن پیلےاورخراب ہورہے ہیں تو صرف یہ 3 کام کریں

پارلر جاکر مہنگا مینی کیور پیڈی کیور نہ کرائیں ۔۔ اگر ناخن پیلےاورخراب ہورہے ہیں تو صرف یہ 3 کام کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پارلر جاکر مہنگا مینی کیور پیڈی کیور نہ کرائیں ۔۔ اگر ناخن پیلےاورخراب ہورہے ہیں تو صرف یہ 3 کام کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔