اداکار عمر شہزاد نے سادگی سے شادی کرلی۔۔ اہلیہ کون ہیں؟ نکاح کی تصویریں شیئر کر دیں

Omer Shahzad Ties The Knot In Makkah

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور ماڈل و اداکار، عمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں شوبز کی دنیا شادیوں کے رنگوں سے سجی ہوئی ہے، پہلے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی نے شادی کا اعلان کیا، پھر کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی نے سب کو حیران کیا۔ ان کے بعد، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادی کی باری آئی۔

اب، عمر شہزاد نے اپنی زندگی کی ایک اور شروعات کا اعلان کیا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یہ اعلان بھی حرم شریف کی پُرکشش فضا میں ہوا ہے۔ اداکار نے اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے ایک خوبصورت قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے: "اور ہم نے تمہیں جوڑے میں پیدا کیا"۔ عمر شہزاد نے لکھا کہ "مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمان تلے ایک نئی شروعات، اللّٰہ کرے کہ ہماری زندگی اُس کی رحمت، شفقت اور ایمان کے سایے میں ترقی کرے"۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا نام اور تصویر ظاہر نہیں کی ہے۔ جسے دیکھ کر لگتا ہے ان کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

Omer Shahzad Ties The Knot In Makkah

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Omer Shahzad Ties The Knot In Makkah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Omer Shahzad Ties The Knot In Makkah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1316 Views   |   24 Feb 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 February 2025)

اداکار عمر شہزاد نے سادگی سے شادی کرلی۔۔ اہلیہ کون ہیں؟ نکاح کی تصویریں شیئر کر دیں

اداکار عمر شہزاد نے سادگی سے شادی کرلی۔۔ اہلیہ کون ہیں؟ نکاح کی تصویریں شیئر کر دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اداکار عمر شہزاد نے سادگی سے شادی کرلی۔۔ اہلیہ کون ہیں؟ نکاح کی تصویریں شیئر کر دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔