نیم کا پاؤڈر، آیوروید میں جلد اور بالوں کے مسائل کےحل میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جگر کی صفائی کے بھی کام آتا ہے۔ نیم کا پاؤڈر اب تیار بھی ملتا ہے ،لیکن آپ اس کو باآسانی گھر پر بھی تیار کر سکتے ہیں۔
نیم پاؤڈر کیا ہے؟
نیم پاؤڈرایک سبز رنگ کا ہربل پاؤڈر ہے جو کہ نیم کے پتوں کو سکھا کر اس کو پیس کر بنایا جاتا ہے۔
نیم کا پاؤڈر کیسے بنائیں؟
اس کے لئے 3 کپ نیم کے پتے لے لیں۔ ان کو اچھی طرح دھو لیں،100 فیصد آرگینک ہوں تو زیادہ بہتر ہے ۔
دھو کر ان کے پتے انکی ٹہنیوں سے علیحدہ کر لیں ۔
ان پتوں کو کسی پیپر ٹاول پر پھیلا لیں اور کسی ٹرے میں رکھ دیں۔
اب اس کو کچھ دن کے لئے کسی خشک جگہ پر رکھ کر سکھا لیں۔ڈائریکٹ دھوپ میں نہ سکھائیں ورنہ اس کے سارے فائدے من اجزاء اڑ جائیں گے۔
جب یہ سوکھ کر خشک ہو جائیں تو ان کو پیس کر کسی ائیر ٹائٹ جار میں بھر لیں۔
صحت کے فائدے اور استعمال۔
چینی ماہرین کے مطابق نیم کے تازہ پتے کھانے سے چیچک ،خسرہ،اور کیل مہاسوں کا علاج ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کرتے ہیں۔ نیم کے پتے ذائقے میں انتہائی تلخ ہوتے ہیں جنھیں کھانا مشکل ہے لیکن ان کے انسانی صحت کے لئے فوائد لاتعداد ہیں۔ نیم کے درخت سے کشید کردہ اجزاء بول، دست، پیچش،کھانسی، جلدی امراض ، بگڑے ہوئے زخم ، اعصابی تناؤ، انواع واقسام کی سوزشوں سمیت بہت سارے امراض میں بے حد مفید ہے۔ قدرت کے بیش بہا قیمتی تحائف میں سے نیم کا درخت ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا ایک ایک ذرہ انوکھے فوائد کا حامل ہے۔ خواہ پھل ہو، پتے ہوں، ڈالیاں ہوں، ان میں بے شمار فوائد ہیں مگر نقصانات سے بالکل پاک ہے۔ نیم ایک اینٹی بیکٹیریل ہے۔اینٹی پیراسائٹک ہے، اینٹی فنگل ہے، اینٹی انفلامیٹری ہے،نیم میں موجود ”وٹامن سی“ جلدی امراض میں نہایت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ مانع وائرس ہے۔ جو سوزش، پیچش،دست اور بخار وغیرہ کے علاج میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ نیم جراثیم کش ہونے کے سبب اس کے تیل میں 135 کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں،جن میں شامل Quercetin اور Beta-Sitosterol جراثیم اور پھپوند کے علاج کے لئے مفید ہیں۔ نیم کی چھال سے کشید کردہ محلول میں پرولین بھی پایا جاتا ہے، جو جوڑوں کے درد کے لئے اکسیر ہے۔
جلد کی حفاظت
نیم کی اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کی وجہ سے یہ جلد کے ریشز ،زخم،خارش اور انفیکشن میں آرام پہنچاتا ہے۔ اس کے فیس ماسک کے لئے آپ کو چاہیے۔۔
نیم پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
صندل ووڈ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
عرق گلاب 1 کھانے کا چمچ
اب ان سب چیزوں کو مکس کر لیں ،اگر ضرورت پڑے تو اس میں ذرا سا پانی ملا سکتے ہیں۔ یہ اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔اب ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد شگفتہ اور چمکدار ہو جائے گی۔
بالوں کی صحت کا خیال
یہ ہربل پاؤڈرہئیر پیک میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس کی اینٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے یہ قدرتی طور پر خشکی کا خاتمہ کرتا ہے۔
نیم پاؤڈر 3 کھانے کے چمچ
پانی حسب ضرورت
ان دونوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پھر اپنے سر پر لگائیں۔آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر اچھی طرح دھو لیں۔
خون کی صفائی
مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیم کی کڑواہٹ جسم میں توازن قائم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آیوروید میں نیم کی مصنوعات جسم کو اپنی ڈی ٹوکسنگ صلاحیت کی وجہ سے ٹھنڈا رکھتی ہیں۔ اس کا ہربل پاؤڈر اگر تھوڑی خوراک کی صورت میں لیا جائے تو یہ جگر کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کی مجموعی صورتحال کو بہتر بناتا ہے۔لیکن اس کے لئے کسی ماہر سے مشورہ ضروری ہے۔ یہ ہماری قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے ،ہمارے گیسٹروانٹسٹائنل ٹریک سے زہریلے مادے نکال کر صحت بحال کرتا ہے۔
نقصانات ( سائڈ ایفیکٹس)
اس پاؤڈر کو استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ھیلتھ ایڈوائزر سے مشورہ ضرور لیں۔ اگر آپ حاملہ ہیں یا بیمار ہیں یا دواؤں کا استعمال کررہے ہیں تو پہلے اپنے معالج سے مشورہ لے لیں۔ نیم کی پروڈکٹس بچوں کو دینے سے گریز کریں کیونکہ اس کے خاصے سائڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں۔ اس سے دمہ یا سانس کی نالی میں تکلیف ہو سکتی ہے ۔ بڑوں پر اس کے کوئی ایسے سائڈ ایفیکٹس نہیں دیکھے گئے ، جب بھی استعمال کریں ہربل، کیمیکل سے پاک نیم کی مصنوعات استعمال کریں تا کہ ان سے کوئی نقصان نہ ہو۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neem Powder Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Powder Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.