جہاز میں مسافر مر جائے تو کیا ہوتا ہے؟ جہاز کے 5 حیرت انگیز راز جن کے بارے میں شاید ہی آپ جانتے ہوں

آسمان میں اڑتا جہاز صرف مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں پہنچاتا بلکہ اپنے اندر پوری دنیا سموئے ہوتا ہے جو زمین سے کہیں اوپر پرواز کررہی ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو جہاز کے متعلق کچھ ایسے رازوں کے بارے میں بتایا جائے گا جسے سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

سفر میں مر نہیں سکتے

یہ جان کر لوگ حیران رہ جائیں گے کہ جہاز میں سفر کے دوران موت تکنیکی وجوہات کی بنا پر ممکن نہیں کیونکہ اڑتے جہاز میں درست وقت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں اس لیے جب تک جہاز لینڈ نہ کرجائے مسافر کو مردہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ موت کا وقت جہاز کی لینڈنگ کے بعد کا ہی لکھا جاتا ہے چاہے موت کئی گھنٹوں پہلے ہی ہوچکی ہو

باتھ روم کا دروازہ لاک نہیں کرسکتے

اگرچہ ظاہری طور پر باتھ روم کا دروازہ اندر سے لاک ہوجاتا ہے لیکن اسے آسانی کے ساتھ باہر سے کھولنا ممکن ہے۔ باتھ روم کے دروازے پر لگا سگریٹ نوشی سے متعلق بورڈ کے پیچھے سے باتھ روم کا دروازہ کھولا جاسکتا ہے۔ ایسا اس لئے ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوئی مسافر باتھ روم میں پھنسا نہ رہ جائے۔

جہاز میں مر جائیں تو کیا ہوگا؟

اگر جہاز میں کسی کی موت ہوجائے تو اسے اس کی سیٹ پر ہی بیٹھا رہنے دیا جاتا ہے یا زیادہ سے زیادہ اس کے چہرے پر کوٹ یا چادر ڈال دی جاتی ہے۔ ایسا اس لئے کیا جاتا ہے کیونکہ عام جہازوں کی سیٹ خالی نہیں ہوتی کہ مردے کو لٹانا ممکن ہو۔

پانی گندا ہوسکتا ہے

جہاز کے اندر چائے، کافی یہاں تک کہ پانی بھی نہ پینا بہتر ہے کیونکہ جہاز کے ٹینک کا پانی اتنا صاف نہیں ہوتا۔ ہوا کا گزر بھی نہیں ہوتا جس سے ای کولی جیسے جراثیم بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور الٹی ہوسکتی ہے

گھنٹیاں کیوں بجتی ہیں

جہاز میں بجنے والی گھنٹیاں دراصل پیغامات ہوتی ہیں جس میں عملے کو ہدایات دی جاتی ہیں۔ یہ ہدایات جہاز کہ سمت میں تبدیلی سے لے کر کسی ہنگامی صورتحال کی بھی ہوسکتی ہیں۔ البتہ مسافر ان گھنٹیوں کی نوعیت کو سمجھ نہیں سکتے

Jahaz Mein Musafir Mar Jaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jahaz Mein Musafir Mar Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jahaz Mein Musafir Mar Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2958 Views   |   08 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جہاز میں مسافر مر جائے تو کیا ہوتا ہے؟ جہاز کے 5 حیرت انگیز راز جن کے بارے میں شاید ہی آپ جانتے ہوں

جہاز میں مسافر مر جائے تو کیا ہوتا ہے؟ جہاز کے 5 حیرت انگیز راز جن کے بارے میں شاید ہی آپ جانتے ہوں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جہاز میں مسافر مر جائے تو کیا ہوتا ہے؟ جہاز کے 5 حیرت انگیز راز جن کے بارے میں شاید ہی آپ جانتے ہوں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔