بیٹی کی پیدائش پر فلک نے مجھ سے وعدہ کیا کہ۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان سے کیا وعدہ کیا تھا جسے وہ آج تک نبھا رہے ہیں؟

عام طور پر اداکارائیں ماں بنتی ہیں تو اپنی شوبز کی مصروفیات پس پشت ڈال کر بچے پر توجہ دیتی ہیں لیکن کچھ سارہ خان جیسی خوش نصیب خواتین بھی ہوتی ہیں جن کے شوہر بچے کا خیال رکھنے میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ 2021 میں جب سارہ اور فلک کی بیٹی کی پیدایش ہوئی تو نہ صرف فلک نے بیٹی کا خیال رکھنے میں سارہ کی مدد کی بلکہ سارہ سے ایک خوبصورت وعدہ کیا جسے وہ آج تک نبھا رہے ہیں

فلک جو اپنی بیگم سارہ سے والہانہ عشق کرتے ہیں اور عشق کے اظہار کا کوئی طریقہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے انھوں نے اپنی بیٹی عالیانہ کی پیدائش پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت پوسٹ شئیر کی تھی جس میں اپنی بیگم کو سراہتے ہوئے دنیا کی ہر ماں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان سے ایک وعدہ بھی کیا تھا۔

فلک شبیر نے لکھا تھا کہ “ عورت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں۔ ایک لڑکی ماں بننے اور پیدائش کے عمل کے دوران جو تکالیف برداشت کرتی ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ مائیں سوپر ہیروز ہوتی ہیں۔ سائرہ تم نہ صرف میری بیٹی کی ماں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن بھی ہو۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آخری سانس تک تم سے پیار کروں گا اور تمھاری اور اپنی بیٹی کی حفاظت کروں گا“

سارہ اور فلک شبیر کے مداح ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر کافی خوش تھے اور فلک شبیر کے الفاظ کو سراہتے رہے تھے۔ عالیانہ اب ایک سال چند ماہ کی ہوچکی ہیں اور آئے دن ان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

Beti Ki Pedaish Per Falak Ne Wada Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ki Pedaish Per Falak Ne Wada Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ki Pedaish Per Falak Ne Wada Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2654 Views   |   16 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بیٹی کی پیدائش پر فلک نے مجھ سے وعدہ کیا کہ۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان سے کیا وعدہ کیا تھا جسے وہ آج تک نبھا رہے ہیں؟

بیٹی کی پیدائش پر فلک نے مجھ سے وعدہ کیا کہ۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان سے کیا وعدہ کیا تھا جسے وہ آج تک نبھا رہے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کی پیدائش پر فلک نے مجھ سے وعدہ کیا کہ۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان سے کیا وعدہ کیا تھا جسے وہ آج تک نبھا رہے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔