میتھی دانے کے فوائد کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میتھی کے پتے آپ کی صحت کے لئے کتنے فائدے مند ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں میتھی کے پتوں کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
میتھی موسم سرما کی معروف سبزی ہے، اس میں وٹامن اے، بی، سی ، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے، اگر اس کو کسی دوسری سبزی میں استعمال کیا جائے تو اس کی نہ صرف لذت میں اضافہ ہو تا ہے بلکہ میتھی کی بھینی بھینی خوشبو بھی آتی ہے۔
اس کی ترکاری بھی بےحد ذائقے دار ہوتی ہے جبک یہ دیگر سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کی جاتی ہے جیسے آپ اس کو آلو،قیمہ یا گوشت کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ میتھی کا پراٹھا بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔
• میتھی کے پتوں کے حیرت انگیز فوائد
طبی ماہرین کے مطابق میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے، جس کے پتے اوربیج مختلف بیماریوں میں بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھی پیٹ كے کیڑے مارتی ہے، ہاضمہ درست كرتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے جلد سے لے کر جگر تک کے مسائل دور کئے جا سکتے ہیں۔
• شوگر کے مریضوں کے لئے میتھی کے پتوں کا استعمال
ذیابیطس (شوگر) اور گٹھیا کے مریض اگر روزانہ ایک گلاس پانی میں میتھی کے پتوں کا 10 گرام پیسٹ حل کرکے استعمال کرتے رہیں تو اس سے یہ دونوں بیماریاں خاصی حد تک کم ہوجائیں گی۔
• پیٹ کے مسائل دور کرنے کے لئے میتھی کے پتوں کا استعمال
ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھی کے پتوں سے پیٹ میں موجود کیڑوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے میتھی ہاضمہ درست کرتی ہے پیٹ کے امراض کو ختم کرتی ہے آنتوں کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہوتو میتھی کو سفو ف گڑ ملا کر صبح شا م 5گرام پانے کے ساتھ کھانے سے نہ صرف دائمی قبض دور ہوگا بلکہ جگر کو بھی تقویت ملے گی۔
• چہرے سے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرنے کے لئے میتھی کے پتوں کا استعمال
میتھی کے پتے نہ صرف کھانے کے لئے مفید ہیں بلکہ یہ جلد کے مسائل اور چہرے کے مسائل دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہیں۔ چہرے پر سے کیلوں اور مہاسوں کا خاتمہ کرنے کے لیے 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچے میتھی کے پتے شامل کر کے رات بھر کے لیے رکھ دیں، صبح اس پانی کو چھان کر 15 منٹ تک اُبالنے کے بعد ٹھنڈا کر لیں، یہ پانی روزانہ دن میں 2 مرتبہ چہرے کی جلد پر لگانے سے کیل مہاسے ختم ہوجائیں گے آپ ساتھ میتھی دانہ بھی بھگو سکتے ہیں۔
• میتھی کے پتوں کے دیگر فوائد
اس کے استعمال سے خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے، بند حیض میں اس کا جوشاندہ مفید ہوتا ہے، بلغم اور گلے کی خراش کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے، میتھی کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے،میتھی سے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے میتھی کھانے سے بد ہضمی اور قبض سے نجات ملتی ہے، یہ خون کی کمی دور کرتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mehti Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehti Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.