خالی پیٹ یہ چمچ بھرا ہوا کھائیں اور فالتو چربی سے جلد نجات پائیں

لہسن کو کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے دیگر فوائد میں سے سب سے بڑا فائدہ اس کے ذریعے وز ن کا کم کرنا ہے.اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں

اس کی مدد سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا،جسم سے زہریلے مادے نکلیں گے،پیاز اور لہسن کو ملاکر استعمال کیا جائے تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے.

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ لہسن کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے کچا کھائیں کیونکہ پکانے سے اس کے فوائد کم ہوجاتے ہیں اس میں موجود 'ایلی سین'پکنے کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے لہذا اسے کچااستعمال کریں ۔لہسن کو پیس کر 15منٹ تک پڑا رہنے دیں، ایسا کرنے سے لہسن میں موجود 'ایلی سین'بہتر طریقے سے کام کرسکے گی اور اب لہسن کھانے کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اسے خالی پیٹ صبح کے وقت کھانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔

آپ چاہیں تو دو سے تین لہسن کی تُریاں پیس کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد کا ملائیں ۔ ہر صبح اسے کھانے سے آپ کے جسم میں بھرپور توانائی آنے کے ساتھ آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ اپنے آپ کو صحت مند محسوس کریں گے۔

By Amber  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16432 Views   |   29 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خالی پیٹ یہ چمچ بھرا ہوا کھائیں اور فالتو چربی سے جلد نجات پائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خالی پیٹ یہ چمچ بھرا ہوا کھائیں اور فالتو چربی سے جلد نجات پائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.